شکئی: دو غیر ملکی جنگجو ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں ملا نذیر گروپ کے ایک مقامی کمانڈر نے حملہ کرکے دو غیر ملکی ازبک جنگجؤوں کو ہلاک کر دیا ہے اور چار غیر ملکی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ لاشوں کو کمانڈر خانان خان نے قبضے میں لے لیا ہے۔ مقامی پولیٹیکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اتوار کو وانا سے کوئی پچیس کلومیٹر شمال کی جانب شکئی کے علاقے میں ملا نذیر گروپ کے ایک کمانڈر خانان خان نے ایک پہاڑی سلسلے میں موجود چھ اُزبک جنگجوؤں پر اپنے ساتھیوں کی مدد سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں دو جنگجو ہلاک جبکہ چار موقع سے فرار ہو گئے۔ حکام کے مطابق کمانڈر خاننان خان نے حملے میں راکٹوں کا استعمال بھی کیا۔ ملا نذیر نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے غیر ملکی جنگجوؤں کی ہلاکت کی تصدیق کی اور بتایا کہ ان کے گروپ کے لوگ جب حملے کے بعد شکئی سے وانا لوٹ رہے تھے تو ان کی گاڑی ایک بارودی سرنگ سے ٹکرائی جس کے نتیجے میں ان کا ایک ساتھی زخمی بھی ہوا ہے۔ شکئی کے مقامی لوگوں نے بی بی سی کو بتایا کہ اس سے پہلے رات کو دو بجے کے قریب ان غیر ملکیوں نے خاننان کی رہائش گاہ پر راکٹوں اور خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا تھا جس میں خانان اور ان کے اہل خانہ محفوظ رہے جبکہ ان کےگھر کو نقصان پہنچا تھا۔ یاد رہے کہ دو ہفتے پہلے ملا نذیر گروپ کے کمانڈر خانان کی امن کمیٹی کے دفتر پر بھی حملہ ہوا تھا جس میں چھ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ اسی دن وانا میں بھی امن کمیٹی کے دفتر پر بھی حملہ ہوا تھا جس میں تین افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ | اسی بارے میں ٹانک: کارروائی جاری تو تعاون ختم05 January, 2008 | پاکستان عدم تعاون،انتخابات کا بائیکاٹ10 December, 2007 | پاکستان فوج نے قبضہ نہیں کیا:کمانڈر ٹانک28 October, 2007 | پاکستان سکیورٹی اہلکاروں، سی ڈی سنٹرپرحملے28 September, 2007 | پاکستان ٹانک کشیدہ، فوج تعینات 13 July, 2007 | پاکستان خوشاب میں تیسرا ری ایکٹر22 June, 2007 | پاکستان سرحد دھماکوں کے تانے دور تک07 June, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||