خوشاب میں تیسرا ری ایکٹر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ میں ایک تھنک ٹینک نے دعوی ٰ کیا ہے کہ پاکستان صوبہ پنجاب کے علاقے خوشاب میں ایک طاقتور جوہری ری ایکٹر لگا رہا ہے جس سے پلوٹونیم بھی حاصل ہوگا۔ انسٹیوٹ آف سائنس اینڈ انٹرنیشنل سکیورٹی نامی اس تھنک ٹینک کے ڈیوڈ آلبراٹ اور پال برینن نے بی بی سی کو بتایا کہ اس ری ایکٹر پر گزشتہ دس ماہ میں بڑی تیزی سے کام کیا گیا اور اب یہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ ڈیوڈ آلبراٹ کے مطابق اس ری ایکٹر کی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کافی زیادہ ہو گی اور اس سے حاصل ہونے والے پلوٹونیم سے عمدہ قسم کے جوہری ہتھیار بنائے جا سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں یہ معلومات خفیہ ایجنسیوں کے ذریعے حاصل ہوئیں جنہیں بعد سٹلائٹ سے اتاری جانے والی تصاویر سے تصدیق کی۔ سٹلائٹ سے حاصل کی گئی تصاویر سے پتا چلتا ہے کہ تیسرا ری ایکٹر بھی پہلے اور دوسرے ری ایکٹر جیسا ہے۔ اس کا ڈھانچہ بھی ویسا ہی ہے۔ پاکستان نے خوشاب میں انیس سو اٹھانوے میں پہلا جوہری بجلی گھر بنایا تھا۔ اسی جگہ دوسرا بجلی گھر تعمیر کیا جا رہا ہے لیکن اس پر ابھی کام مکمل نہیں ہوا ہے۔ یاد رہے کہ امریکہ اور بھارت کے درمیان جوہری معاہدے کے بعد پاکستان نے اعلان کیا تھا کہ وہ اپنے جوہری صلاحیت برقرار رکھے گا۔ | اسی بارے میں پاک بھارت، جوہری فہرستوں کا تبادلہ01 January, 2007 | پاکستان جوہری تعاون پر پاک بھارت معاہدہ21 February, 2007 | پاکستان ’پاکستان جوہری پروگرام بڑھا رہا ہے‘24 July, 2006 | پاکستان پاکستانی ری ایکٹر پر رپورٹ مُسترد04 August, 2006 | پاکستان میزائیل حتف 5 کا کامیاب تجربہ16 November, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||