میزائیل حتف 5 کا کامیاب تجربہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان نے جوہری ہتھیار لے جانے والے ایسے میزائیل کا کامیاب تجربہ کیا ہے جو تیرہ سو کلومیٹر تک مار کر سکتا ہے۔ پاکستانی فوجی حکام کے مطابق یہ تجربہ غوری (حتف 5) میزائل کی تکنیکی جزئیات کو جانچنے کے لیے کیا گیا۔ وزیر اعظم شوکت عزیز اس موقع پر موجود تھے۔ تاہم میزائیل تجربہ کس جگہ کیا گیا اس بارے کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔ میزائل تجربے سے ایک روز قبل پاکستان اور بھارت نے ایک مشترکہ اعلامیہ میں کہا تھا ’دونوں ممالک ممکنہ ایٹمی تصادم کے امکانات کو محدود کرنے کی کوشش کریں گے‘۔ وزیر اعظم شوکت عزیز نے کامیاب میزائیل تجربے پر خوشی کا اظہار کرتے
ایٹمی صلاحیت رکھنے والے ہمسایہ ممالک پاکستان اور بھارت کے درمیان حال ہی میں تناؤ ایک دفعہ پھر بڑھ گیا تھا۔ جولائی میں ہونے والے ’ممبئی ٹرین دھماکوں‘ کے بعد تعطل کا شکار جامع مذاکرات کے دوبارہ آغاز کے لیے دونوں ممالک کے دفتر خارجہ کے اہلکار منگل کو دلی میں اکٹھے ہوئے تھے۔ | اسی بارے میں مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق15 November, 2006 | انڈیا ممبئی بم دھماکے: پاکستانی یقین دہانی 02 October, 2006 | پاکستان ’دھماکےآئی ایس آئی نےنہیں کرائے‘01 October, 2006 | پاکستان پاکستان: کامیاب میزائیل تجربہ29 April, 2006 | پاکستان پاکستان: کروز میزائل کا تجربہ21 March, 2006 | پاکستان ’میزائلوں کے نام نہیں بدلیں گے ‘23 February, 2006 | پاکستان جوہری امور پر پاک بھارت اعتماد سازی06 August, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||