پاکستان: کامیاب میزائیل تجربہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان نے سنیچر کی صبح ایک نامعلوم مقام سے زمین سے زمین پر مار کرنے والے ’بیلسٹک میزائیل‘ حتف VI ( شاہین II) کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ دو ہزار کلومیٹر تک ایٹمی مواد کے ساتھ اپنے حدف کو نشانہ بنانے والے اس میزائیل تجربے کے تمام نتائج کامیاب رہے ہیں۔ بیان کے مطابق اس میزائیل کا گزشتہ برس مارچ میں بھی ایک تجربہ کیا گیا تھا جبکہ سنیچر کو کیے گئے تجربے کا بنیادی مقصد اضافی تیکنیکی ’پیرا میٹرز‘ کو جانچنا تھا۔ حتف VI میزائیل پاکستان کا طویل فاصلے تک مار کرنے والا میزائیل ہے اور اس میں پچیس سو کلوگرام وزنی دھماکہ خیز مواد کے ساتھ اپنے حدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت موجود ہے۔ فوجی حکام کا دعویٰ ہے کہ یہ دو سطحی ’فیول میزائیل‘ جوہری اور روایتی دھماکہ خیز مواد اٹھا کر مکمل درستگی کے ساتھ اپنے حدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ نامعلوم مقام پر ہونے والے اس تجربے سے قبل پاکستان نے پڑوسی ممالک کو مطلع کیا تھا۔ وزیراعظم شوکت عزیز نے میزائیل تجربہ دیکھا۔ شوکت عزیز نےاس موقع پر پاکستان کے سائنسدانوں، انجنیئرز اور تیکنیکی سٹاف کو کامیاب تجربے پر مبارکباد دی اور کہا کہ پاکستان خطے میں امن کی ضمانت کے لیے اپنے پاس کم از کم ’ڈیٹرنس‘ رکھنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کامیاب تجربے نے ثابت کردیا ہے کہ پاکستان کے پاس اپنے دفاع کی قابل اعتماد صلاحیت موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کی دفاعی اور توانائی کی ضروریات سے باخبر ہیں اور ملکی ضروریات پوری کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ | اسی بارے میں پاکستان: کروز میزائل کا تجربہ21 March, 2006 | پاکستان پاکستانی کروز میزائل: پہلا تجربہ 11 August, 2005 | پاکستان شاہین میزائل کا کامیاب تجربہ 19 March, 2005 | پاکستان حتف پانچ میزائیل کا تجربہ12 October, 2004 | پاکستان میزائل کا ایک اور تجربہ04 June, 2004 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||