حتف پانچ میزائیل کا تجربہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان نے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے غوری میزائیل حتف پانچ کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ یہ میزائیل جو جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔ اس میزائل کا تجربہ منگل کی صبح پاکستان میں ایک نامعلوم مقام پر کیا گیا۔ پاکستان نے رواں سال مئی کے آخر میں بھی غوری میزائیل کا اس وقت ایک تجربہ کیا تھا جب بھارت میں نئی حکومت قائم ہوئی تھی۔ پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ وہ اپنے میزائیلوں کی کارکردگی بہتر بنانا چاہتے ہیں اور آج کا تجربہ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ حکام کا دعویٰ ہے کہ حتف پانچ میزائیل پندرہ سو کلومیٹر کے فاصلے تک جوہری مواد سمیت ہر قسم کا دھماکےدار مواد کے ساتھ کامیابی سے اپنے ہدف کو نشانہ بناسکتا ہے۔ پاکستان اور بھارت وقت بوقت اپنے میزائیلوں کے تجربے کرتے رہتے ہیں جس کا سبب وہ فنی وجوہات بتاتے ہیں۔ بھارت نے گزشتہ جولائی میں اگنی میزائیل کا ایک تجربہ کیا تھا۔ یاد رہے کہ پاکستان نے انیس سو اٹھانوے کے بعد سے غوری اور شاہین میزائیلوں کے کئی تجربات کیے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||