غوری میزائل کا ایک اور تجربہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان نے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائل حتف پانچ کا کامیاب تجربہ کیا ہے جو جوہری ہتھیار لے جانے کی اہلیت رکھتا ہے۔ اس میزائل کا تجربہ ہفتے کو ایک نامعلوم مقام سے کیا گیا۔ پاکستان کی طرف سے یہ تجربہ بھارت میں نئی حکومت قائم ہونے کے صرف ایک ہفتے بعد کیا گیا ہے۔ پاکستانی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ بھارت کی حکومت کو حتف میزائل کے اس تجربے سے پہلے اطلاع کر دی گئی تھی۔ میجر جنرل شوکت سلطان نے بتایا کہ ’ہم اپنے میزائلوں کی کارکردگی بہتر بنانا چاہتے ہیں اور آج کا تجربہ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔‘ انہوں نے خبر رساں ادارے اے پی کو بتایا کہ حتف میزائل نے اپنے ہدف کو نشانہ بنانے سے پہلے نو سو کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اس تجربے سے قبل اپنے ہمسایوں کو آگاہ کر دیا تھا۔ پاکستان کہتا ہے کہ اس کا ہتھیاروں کا پروگرام بھارت کے ایسے ہی پروگرام کا ایک جواب ہے۔ حتف پانچ میزائل پاکستان کے غوری میزائلوں کی سیریز کا ایک حصہ ہے۔ پاکستان نے انیس سو اٹھانوے سے غوری میزائلوں کے کئی تجربات کیے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||