| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
’ہمیں بھی میزائل بنانے کا حق ہے‘
صدر پرویز مشرف نے پاکستان کی جوہری صلاحیت کا دفاع کیا ہے اور کہا ہے کہ ملک کو درپیش خطرات کے پیش نظر پاکستان کو جوہری ہتھیار رکھنے اور میزائیل ٹیکنالوجی کو ترقی دیتے کا پورا حق حاصل ہے۔ جنوبی کوریا کے تین روزہ دورے کے اختتام پر سیئول میں ایک اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مشرف نے کہا کہ پاکستان قومی سلامتی کے امور پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گا۔ ’میرے خیال میں پاکستان کو اپنی جوہری اور میزائیل تیار کرنے کی صلاحیت کو ترقی دینے کا پورا استحقاق حاصل ہے کیونکہ اسے بیرونی خطرات کا سامنا ہے۔ اگر کسی دوسرے شعبے میں بھی ہمیں اس نوعیت کے چیلنج کا سامنا ہوا تو ہم اس سے بھی بھرپور جواب دیں گے۔‘ صدر مشرف نے کہا کہ ہندوستان وسیع پیمانے پر ہتھیار اکٹھے کر رہا ہے جس کی وجہ سے خطے میں طاقت کا عدم توازن پیدا ہو گیا ہے۔ ’یہ علاقائی اور عالمی امن کے لئے ایک خطرہ ہے اور میں عالمی رہنماؤں سے اپنی ملاقاتوں میں طاقت کے اس عدم توازن کو اجاگر کر رہا ہوں۔‘ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||