BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 11 December, 2003, 15:26 GMT 20:26 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
غوری ہٹانے پر تنازعہ
غوری میزائیل

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھنے والے غوری میزائئل کے نمائشی ماڈل کو ہٹانے کے فیصلے پر تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کرنے کے سلسلے کا حصہ ہے اور اس کا آئیندہ ماہ اٹل بہاری واجپئی اور دوسرے جنوب ایشیائی رہنماؤں کے اسلام آباد دورے سے کوئی تعلق نہیں ۔

اس ہفتے کے شروع میں جب حکام نے شہر کے ایک بڑے چوراہے سے پاکستان کے غوری میزائیل کا ماڈل ہٹوا دیا تو اس کا ملا جلا رد عمل سامنے آیا۔ اس طرح کے ماڈل انیس سو اٹھانوے میں جوہری تجربے کے بعد ملک بھر میں نمائش کے لئے لگائے گئے تھے۔

جو لوگ پہلے ہی وسیع تباہی پھیلانے والے ہتھاروں کی نمائش کے خلاف تھے وہ اس اقدام سے مطمئن ہیں۔ دیگر لوگوں کا خیال تھا کہ ایک شاہراہ پر اس ماڈل کی موجودگی ٹریفک کے لئے ایک خطرہ تھا۔

تاہم سب سے سخت رد عمل حزب اختلاف کی جماعتوں سے آیا ہے، خاص طور پر دائیں بازو کی مذہبی جماعتوں کی طرف سے، جنہوں نے حکومت پر الزام لگایا ہے پاکستان کی جوہری طاقت کی اس علامت کو بھارتی وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کو خوش کرنے کے لئے ہٹایا گیا ہے۔ واجپئی اگلے ماہ سارک اجلاس میں شرکت کے لئے اسلام آباد آ رہے ہیں۔

اسلام آباد کی سِول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ الزام بے بنیاد ہے۔ اسلام آْباد میں کیپِٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے سربراہ کامران لاشاری نے بی بی سی کو بتایا اس کا سارک اجلاس کے ساتھ کسی قسم کا تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے ان اطلاعات کی تردید بھی کی کہ اس ماڈل کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسے صرف شہر کی خوبصورتی بڑھانے کے پروگرام کے تحت ہٹا دیا گیا ہے۔ ان کے مطابچ جلد کسی دوسری اور بہتر جگہ لگا دیا جائے گا۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد