BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 11 August, 2005, 04:41 GMT 09:41 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاکستانی کروز میزائل: پہلا تجربہ

 میزائل (فائل فوٹو)
یہ میزائل پاکستان کے سرکردہ سائنسدانوں اور انجینئیروں کی کاوش ہے(فائل فوٹو)
پاکستان نے جمعرات کی صبح کو پہلی دفعہ کروز میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

فوجی حکام کے مطابق یہ میزائل جسے حتف سات ’بابر‘ کا نام دیا گیا ہے ہر طرح کے جوہری اور روائتی وارہیڈز لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس کی رینج پانچ سو کلومیٹر ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات شیخ رشید کے مطابق یہ تجربہ بلوچستان کے علاقے سومیانی کے مقام پر کیا گیا ہے۔

بی بی سی سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ میزائل تجربہ بہت کامیاب تھا اور یہ میزائل ہر طرح کا ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’آج صدر مشرف کی سالگرہ بھی ہے۔ اس لیے آپ کہہ سکتے ہیں کہ یہ پاکستانی سائنسدانوں کا صدر مشرف کے لیے ایک تحفہ ہے‘۔

فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق بابر میزائل کا تجربہ نہایت کامیاب رہا۔ فوجی حکام کا دعوی ہے کہ بابر میزائل کی نشاندہی کسی بھی ریڈار سسٹم یا دفاعی سسٹم پر نہیں ہو سکتی۔

اس کے علاوہ حکام کا کہنا ہے کہ یہ میزائل جنگی کشتی، آبدوز اور ہوائی جہاز کے ذریعے پھینکا جا سکتا ہے۔

کروز میزائل
میزائل مکمل طور پر پاکستان میں تیار کیا گیا ہے

فوج کے ترجمان میجر جنرل شوکت سلطان کا کہنا ہے کہ یہ میزائل مکمل طور پر پاکستان میں تیار کیا گیا ہے اور یہ پاکستان کے سرکردہ سائنسدانوں اور انجینئیروں کی کاوش ہے۔

صدر جنرل پرویز مشرف نے اس میزائل کے تجربے پر سائنسدانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے بھارت اور امریکہ کے درمیان دفاعی معاہدے کی طرف بالواسطہ اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنے پڑوس میں ہونے والے جیو سٹریٹیجک حالات میں تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔

صدر جنرل پرویز مشرف نے یہ بھی کہا ہے کہ بابر میزائل کا تجربہ پاکستان کی حفاظت کو مضبوط بنانے کے اقدامات میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

بھارت اور پاکستان نےگزشتہ ہفتے دونوں ممالک کے درمیان میزائل تجربات کی پیشگی اطلاع دینے کے معاہدے پر اتفاق کیا تھا تاہم اس میزائل کے تجربے کی پیشگی اطلاع بھارت کو نہیں دی گئی تھی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد