| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
میزائل تجربات کی سیریز مکمل
پاکستان نے آج درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے جوہری صلاحیت کے حامل حتف چار/شاہین اوّل میزائل کا تجربہ کر کے میزائل تجربات کی سیریز مکمل کر لی ہے۔ فوج کے تعلقاتِ عامہ کے ادارے کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’آج پاکستان نے فضا سے فضا میں مار کرنے والے بیلسٹک میزائل حتف IV/شاہین I کا ایک اور کامیاب تجربہ کیا۔‘ بیان کے مطابق اس طرح اکتوبر تین سے شروع ہونے والی تجربات کی سیریز اب مکمل ہو گئی ہے۔ اس کے قبل گزشتہ بدھ کو پاکستان نے اسی میزائل کا تجربہ کیا تھا۔اس میزائل کی مار سات سو کلومیٹر تک بتائی جاتی ہے۔ اس سے قبل جمعہ کے روز پاکستان نے حتف سوئم، غوری میزائل کا تجربہ کیا تھا۔ جس کے بعد امریکہ نے پاکستان اور بھارت سے اپنے میزائل اور جوہری منصوبوں کے بارے میں تحمل کا مظاہرہ کرنے کے لئے کہا تھا۔ شاہین میزائل کو پاکستان میں سب سے اہم بیلسٹک میزائل گردانا جاتا ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||