BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 31 March, 2005, 13:41 GMT 18:41 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ابدالی میزائیل’ حتف دو‘ کا تجربہ

حتف میزائیل کی سیریز کے میزائیلوں کے پہلے بھی تجربات کیے جاچکے ہیں
حتف میزائیل کی سیریز کے میزائیلوں کے پہلے بھی تجربات کیے جاچکے ہیں
پاکستان نے جمعرات کے روز تھوڑے فاصلے پر مار کرنے والے ’بیلسٹک‘ میزائل حتف ۔II کا تجربہ کیا ہے۔ یہ حتف میزائل جوہری مواد سمیت ہر قسم کا دھماکہ خیز مواد لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

فوج کے ترجمان نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائل حتف II کا تجربہ کامیاب رہا ہے۔

اس میزائل کو ابدالی بھی کہا جاتا ہے۔ یہ میزائل ایک سو اسی کلومیٹر کے فیصلے تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ ہمسایہ ممالک کو تجربہ سے قبل مطلع کردیا گیا تھا اور اس تجربے کا مقصد تکنیکی نوعیت ہی بتایا جاتا ہے۔

اس سے قبل پاکستان نے چھبیس مارچ کو بھارت کے کم رینج کے میزائل کے تجربے کے اعلان کے چند لمحوں بعد ایسے ہی میزائل کا تجربہ کیا تھا۔

سن انیس سو اٹھانوے میں پاکستان اور بھارت نے جوہری ہتھیاروں کے کئی تجربے کیے تھے جس کے بعد بین الاقوامی برادری کی جانب سے ان ممالک پر پابندیاں عائد کردی گئی تھیں۔

دریں اثناء پاکستان کے وزیرخارجہ خورشید محمود قصوری نے ایک جاپانی خبر رساں ادارے ’کیوڈو‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ تاحال بھارت کے ساتھ میزائل تجربات کے بارے میں پیشگی اطلاعات کے متعلق معاہدے پر پیش رفت نہیں ہوئی۔

وزیرِخارجہ نے معاہدے میں رکاوٹ کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’میزائل تجربات کے بارے میں جو معلومات ہم دینے کے لیے تیار ہیں وہ اس سے زیادہ معلومات چاہتے ہیں۔‘

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد