شاہین ون میزائل کا تجربہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان نے بدھ کی صبح حتف چار شاہین ون بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ یہ میزائل جوہری مواد سمیت ہر قسم کے دھماکہ خیز مواد کے ساتھ سات سو کلومیٹر تک زمین سے زمین پر اپنے حدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ فوجی ترجمان کے مطابق اس تجربے کی وجوہات فنی نوعیت کی ہیں کیونکہ جب بھی ان میزائلوں میں کوئی اضافی’پیرامیٹرز‘ شامل کیے جاتے ہیں تو تجربہ کیا جاتا ہے۔ نامعلوم مقام سے کیے گئے اس میزائل کے تجربے کے متعلق ترجمان کا دعویٰ ہے کہ تمام نتائج درست حاصل ہوئے ہیں۔تاہم ان کی تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔ یہ میزائل پہلے ہی پاکستان فوج کے پاس موجود ہے اور اس کے مختلف نوعیت کے تجربے بھی اس سے قبل کیے گئے تھے۔ شاہین ون میزائل کے اس تجربے سے قبل پاکستان حکومت نے پڑوسی ممالک کو پیشگی اطلاع دے رکھی تھی۔ پاکستان گزشتہ دو ماہ کے دوران حتف پانچ غوری اور حتف تین غزنوی میزائلوں کے تجربے کر چکا ہے۔ واضح رہے کہ حال ہی میں پڑوسی ملک بھارت نے بھی اپنے میزائلوں کے تجربے کیے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||