پاکستان: میزائل کا ایک اور تجربہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان نے پیر کی صبح زمین سے زمین پر مار کرنے والے حتف تین (غزنوی) میزائل کا ایک اور تجربہ کیا ہے۔ حکام کا دعویٰ ہے کہ تیکنیکی اعتبار سے تمام نتائج کامیاب رہے ہیں ۔ دو سو نوے کلومیٹر تک مار کرنے والا یہ میزائل جوہری مواد سمیت کسی بھی قسم کے دھماکہ خیز مواد کے ساتھ اپنے ہدف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنا سکتا ہے۔ حکام کے مطابق اس میزائل کا پہلے بھی تجربہ کیا گیا تھا اور بعد میں پاکستان فوج کے حوالے کیا گیا۔ میزائل کے تجربے سے پہلے تمام پڑوسی ممالک کو مطلع کردیا گیا تھا۔ سرکاری طور پر جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے مختلف تیکنیکی پہلوؤں کے حوالے سے میزائل تجربات کی ایک سیریز شروع کر رکھی ہے اور مزید تجربات آئندہ دنوں میں بھی کیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ بھارت نے بھی دو دن پہلے اپنے میزائل کا ایک تجربہ کیا تھا۔ یہ تجربات ایسے وقت کیے جارہے جب دونوں ممالک ماہرین کی سطح پر جوہری اعتماد کی بحالی کے اقدامات کے بارے میں مذاکرات شروع کرنے والے ہیں۔ بظاہر تو دونوں ممالک ان تجربات کا مقصد تیکنیکی نوعیت بتاتے ہیں لیکن سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے میزائل تجربات کرنا ایک دوسرے پر نفسیاتی طور پر برتری حاصل کرنے کا تاثر قائم کرنا بھی ہوسکتا ہے۔ مبصرین کہتے ہیں کہ دونوں ممالک جہاں خطے میں اسلحے کی دوڑ کی مخالفت کی بات کرتے ہیں وہاں کروڑوں ڈالر مالیت کے خطرناک ہتھیار بھی خریدتے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||