پرتھوی کاچوبیسواں تجربہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت نے کہا ہے کہ اس نے جوہری توانائی والے ایک نئے پرتھوی میزائیل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ زمین سے زمین پر وار کرنے والے اس میزائیل کا تجربہ ریاست اڑیسہ کے شہر چندی پور سے کیا گیا۔ یہ تجربہ انیس سو اٹھانوے سے اب تک پاکستان اور بھارت دونوں ہی کے پاس جوہری توانائی کی اہلیت رکھنے کے بعد سے عمل میں آنے والے میزائیل تجربوں میں سب سے نیا ہے۔ نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ اس تجربے سے دونوں ممالک کے درمیان حالیہ برس فروری میں شروع ہونے والے امن مذاکرات پر کوئی اثر نہیں ہونا چاہیے۔ اس سے قبل نو مارچ کو پاکستان نے جوہری ’وار ہیڈ‘ والے ’شاہین ٹو‘ کا تجربہ کیا تھا۔ پرتھوی میزائیل کی پہنچ 95 سے 190 میل تک ہے۔ اور اس کے ذریعے جوہری اور روایتی ہتھیاروں کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ حکام کے مطابق یہ پرتھوی کاچوبیسواں تجربہ ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||