BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 05 March, 2004, 21:53 GMT 02:53 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بھارت اسرائیل راڈار معاہدہ
بھارتی عسکری قوت مضبوط تر
بھارت اسرائیل راڈار معاہدہ
بھارت نے اسرائیل کے ساتھ ایک ارب دس کروڑ مالیت کے راڈاروں کا معاہدہ کیا ہے۔

اس معاہدے کے تحت اسرائیل بھارت کو قبل از وقت چوکنا کر دینے والے تین راڈار فراہم کرے گا۔

اسرائیل کا تیار کیا ہوا یہ راڈار نظام روسی جنگی جہازوں پر نصب کیا جا سکے گا۔بھارتی وزارت دفاع کے ترجمان کے مطابق روسی جہازوں پر نصب کرنے کے لیئے اسرائیل پہلے یہ جہاز ازبکستان خریدے گا۔ جن میں نئے انجن روس میں لگاۓ جائیں گے جب کہ فیلکن راڈاروں کی تنصیب کا عمل اسرائیل میں طے پاۓ گا۔

اسرائیلی کابینہ نے اس معاہدے کی منظوری گزشتہ اتوار کو دے دی تھی اور بھارت کی جانب سے اس پر جمعہ کو دستخط کیےگئے۔

بھارتی وزارت دفاع کے ترجمان نے بی بی سی کو بتایا کہ فیلکن نامی یہ راڈار بھارت کو آئندہ چار برسوں میں موصول ہو جائیں گے۔ اور اب وقت ہے کہ بھارت اس معاہدے کی پیشگی رقم ادا کر دے۔

بھارت کے حریف پاکستان کا کہنا رہا ہے کہ بھارت مسلسل ہتھیاروں کی خریداری کرتا رہتا ہے۔دفاعی مبصرین کا کہنا ہے کہ فیلکن راڈار کے نظام سے بھارت کو خطّے میں ہتھیاروں کے میدان میں اپنے حریفوں چین اور پاکستان پر سبقت حاصل ہو جاۓ گی۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد