BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 20 January, 2004, 12:50 GMT 17:50 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
روس اور بھارت کے درمیان دفاعی معاہدہ
دفاعی معاہدہ

بھارت اور روس کے درمیان ایک اعشاریہ چھ ارب ڈالر کا دفاعی معاہدہ ہوا ہے جس کے تحت بھارت کو طیارہ بردار جہاز اور بارہ جنگی جہاز ملیں گے۔

یہ معاہدہ دہلی میں منعقدہ ایک تقریب میں ہوا جس میں روس کے وزیرِ دفاع سرگئی آیواناف اور ان کے بھارتی ہم منصب جارج فرنینڈس نے شرکت کی۔

روس کا کہنا ہے کہ وہ بھارت کو طیارہ بردار جہاز جس کا نام ’ایڈمرل گارشکوف‘ ہے دو ہزار آٹھ تک فراہم کر دے گا۔

روس بھارت کو اسلحہ کی ضروریات فراہم کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے اور دونوں کے درمیان دفاعی تعاون دنوں ممالک کے درمیان تعلق کا اہم جز ہے۔

بھارتی وزیرِ دفاع کے دورۂ بھارت میں سب سے اہم بات غالباً یہی دفاعی معاہدہ تھا۔

تاہم روسی وزیرِ دفاع نے اخبارنویسوں کو اس سودے کی تفصیلات بتانے سے اجتناب کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ فوجی اور تکنیکی تعاون بہت حسساس معاملہ ہے اور وہ اس پر مزید کوئی تبصرہ نہیں کریں گے۔

لیکن روسی وزیر نے یہ ضرور کہا کہ بھارت کے ساتھ ہونے والا معاہدہ تاریخی ہے اجبکہ بھارتی وزیر دفاع نے کہا کہ یہ ایک تاریخ ساز موقع ہے۔

بھارت کو ملنے والا طیارہ بردار جہاز انتیس سال پرانا جہاز ہے جسے روس نے انیس سو چورانوے میں الگ کر لیا تھا۔

بھارت میں کچھ لوگوں نے اس معاہدے کے حوالے سے ماضی میں بھی تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ اتنے پرانے جہاز پر زیادہ رقم خرچ کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد