بھارت میں اگنی ٹو کا تجربہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارتی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ اس نے کم فاصلے پر مار کرنے والے اگنی ٹو میزائیل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ حکام کے مطابق زمین سے زمین پر مار کرنے اور جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھنے والے اس میزائیل کا تجربہ مشرقی ساحلی اوڑیسا کے قریب ایک جزیرے پر کیا گیا۔ یہ اگنی ٹو کا تیسرا تجربہ تھا۔ یہ میزائیل دو ہزار پانچ سو کلومیٹر تک مار کر سکتا ہے۔ پاکستان نے اتنی ہی صلاحیت والے میزائیل کا جون میں تجربہ کیا تھا۔ حال ہی میں اسلام آباد میں دونوں ممالک نے ایک دوسرے کو میزائیلوں کے تجربات کے بارے میں سرکاری طور پر پیشگی اطلاع دینے پر اتفاق کیا تھا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||