بھارت: جوہری میزائل کا تجربہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ اس نے مختصر فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ یہ میزائل نیوکلیئر وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ حکام نے بتایا ہے کہ زمین سے زمین پر مار کرنے والے اگنی میزائل کا یہ تجربہ ملک کی مشرقی ساحلی ریاست اڑیسہ کے قریب واقع جزیرے سے کیا گیا ہے۔ ایٹمی صلاحیت کے حامل بھارت کے ہمسایہ ملک پاکستان نے بھی حال ہی میں ایسے ہی میزائلوں کے تجربات کئے ہیں۔ ان میں سے ایک تجربہ ٹھیک ایک ماہ قبل چار جولائی کو کیا گیا تھا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کو کم کرنےکی غرض سے کیے گئے حالیہ مذاکرات میں فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ آئندہ ایسے تجربات سے قبل ایک دوسرے کو مطلع کیا جائے گا۔ بھارت کی طرف سے کیے گئے میزائل کے اس تجربے پر پاکستان کی طرف سے ابھی کسی ردِعمل کا اظہار نہیں کیا گیا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||