’شاہین ٹو‘ بھی چلا دیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان نے سب سے دور مار کرنے والے میزائل کا تجربہ کیا ہے اور یہ میزائل جوہری وارہیڈ داغنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ فوجی حکام کا کہنا ہے کہ شاہین ٹو میزائل کا پہلا تجربہ کامیاب رہا ہے اور پاکستان کے ہمسایہ ممالک کو میزائل کے تجربہ سے پہلے مطلع کر دیا گیا تھا۔ شاہین ٹو، دو ہزار کلومیٹر کے فاصلے پر اہداف کو نشانہ بنا سکتا ہے اور متعدد بھارتی مقامات تک باآسانی پہنچنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ تجربہ ان انکشافات کے منظرِ عام پر آنے کے ایک ماہ بعد کیا ہے جن میں کہا گیا تھا کہ پاکستان کا جوہری منصوبہ تیار کرنے والے سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے دیگر ممالک کو جوہری ٹیکنالوجی فروخت کی ہے۔ اسلام آباد میں موجود بی بی سی کے نامہ نگار کے مطابق موجودہ تجربہ اس بات کی ترجمانی کرتا ہے کہ پاکستان کے لئے شرمندگی کا باعث بننے والے حالیہ انکشافات کے باوجود صدر جنرل پرویز مشرف جوہری منصوبے پر کاربند رہنا چاہتے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||