BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 21 March, 2006, 06:51 GMT 11:51 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاکستان: کروز میزائل کا تجربہ

میزائل
پاکستان گزشتہ اگست میں بھی اس قسم کے میزائل کا تجربہ کر چکا ہے
پاکستان نے منگل کی صبح کو پانچ سو کلومیٹر تک مار کرنے والے کروز میزائل کا دوسرا تجربہ کیا ہے۔

فوجی حکام کے مطابق یہ میزائل جسے حتف سات ’بابر‘ کا نام دیا گیا ہے ہر طرح کے جوہری اور روایتی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

کروز میزائل عموماً نیچی پرواز کرنے والے گائیڈڈ میزائل ہوتے ہیں اور پاکستان نے اپنا پہلا کروز میزائل تجربہ گزشتہ اگست میں کیا تھا اور اسے ایک’سنگِ میل‘ قرار دیا گیا تھا۔

حکام اس بارے میں کچھ نہیں بتا رہے ہیں کہ اس میزائیل کا تجربہ کہاں کیا گیا مگر یہ کہا گیا ہے کہ اس تجربے کے موقع پر صدر جنرل پرویز مشرف بھی موجود تھے۔

فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق بابر میزائل کا تجربہ نہایت کامیاب رہا۔ فوجی حکام کا دعوٰی ہے کہ بابر میزائل کی نشاندہی کسی بھی ریڈار سسٹم یا دفاعی سسٹم پر نہیں ہو سکتی۔

اس کے علاوہ حکام کا کہنا ہے کہ یہ میزائل جنگی کشتی، آبدوز اور ہوائی جہاز کے ذریعے پھینکا جا سکتا ہے۔ اس میزائل کا پہلا تجربہ گزشتہ برس اگست میں کیا گیا تھا۔

فوج کے ترجمان میجر جنرل شوکت سلطان کا کہنا ہے کہ یہ میزائل مکمل طور پر پاکستان میں تیار کیا گیا ہے اور یہ پاکستان کے سرکردہ سائنسدانوں اور انجینئیروں کی کاوش ہے۔

صدر جنرل پرویز مشرف نے اس میزائل کے تجربے پر سائنسدانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ بابر میزائل کا تجربہ پاکستان کے دفاع کو مضبوط بنانے کے اقدامات میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

انڈیا کی جانب سے پاکستان کے میزائل تجربے پر ابھی تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ یاد رہے کہ پچھلے سال ہی انڈیا اور پاکستان نے جوہری بیلسٹک میزائل تجربوں کی پیشگی اطلاع دینے کے معاہدہے پر دستخط کیے تھے۔

اسی بارے میں
میزائل کا ایک اور تجربہ
04 June, 2004 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد