جوہری امور پر پاک بھارت اعتماد سازی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان اور بھارت نے جوہری امور پراعتماد سازی کے لیے کئی اقدامات پر کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری امور پر باہمی اعتماد مضبوط کرنے کے لیے دو روزہ مذاکرات سنیچر کو ختم ہوئے۔ دونوں ممالک کے درمیان ایک نیوکلیئر ایمرجنسی ہاٹ لائن کے قیام اور کسی میزائل ٹیسٹ سے قبل پڑوسی ملک کو مطلع کرنے جیسے دیگر موضوعات پر اتفاق کیا۔ یہ دونوں ممالک کے درمیان جوہری امور پر مذاکرات کا تیسرا دور تھا۔ اس سے پہلے مذاکرات اس سال جون اور پچھلے سال دسمبر میں ہو چکے ہیں۔ پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل خارجہ سیکریٹری طارق عثمان حیدر کر رہے تھے جبکہ بھارتی وفد کی قیادت بھارتی وزارت خارجہ کی میرا شنکر نے کی۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||