ابدالی میزائیل کا ایک اور تجربہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان نے اتوار کو تھوڑے فاصلے پر جوہری ہتھیار لیے جانے کی صلاحیت رکھنے اور زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائیل حتف دو یا ابدالی کا ایک اور کامیاب تجربہ کیا ہے۔ امریکی خبررساں ادار ے اے پی نے پاکستانی فوجی حکام کے حوالے سے کہا ہے کہ ابدالی پاکستان کا بنایا ہوا میزائل ہے۔ ابدالی جو کہ دو سو کلو میٹر کے فاصلے تک مار کرسکتا ہے جوہری اور روائتی دونوں ہتھیاروں سے لیس کیا جاسکتا ہے۔ فوجی ذرائع کے مطابق اس تجربے سے تمام متوقع نتائج حاصل کرلیے گئے ہیں۔ گزشتہ سال اکتیس مارچ کو بھی پاکستان نے ابدالی یا حتف دو کا تجربہ کیا تھا۔ اس وقت حکام نے کہا تھا کہ یہ میزائیل ایک سو اسی کلو میٹر تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ تازہ ترین تجربے کے بعد کہا گیا ہے کہ یہ میزائیل دو سو کلو میٹر تک مار کر سکتا ہے۔ | اسی بارے میں ابدالی میزائیل’ حتف دو‘ کا تجربہ31 March, 2005 | پاکستان حتف پانچ میزائیل کا تجربہ12 October, 2004 | پاکستان جوہری مذاکرات، پیش رفت نہیں 15 December, 2004 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||