شاہین میزائل کا کامیاب تجربہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے شاہین ٹو کا ہفتے کو تجربہ کیا ہے۔اس میزائل کی رینج دو ہزار کلو میٹر بتائی جاتی ہے۔ اس سلسلے میں سرکاری طور پر جاری ہونے والی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ یہ تجربہ کامیاب رہا۔ شاہین ٹو نیوکلیئر اور روائتی وار ہیڈز لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ صدر جنرل پرویز مشرف نے اس تجربہ کا مشاہدہ کیا۔ یہ تجربہ کس مقام پر ہوا ہے اس بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔ صدر مشرف نے اس موقع پر سائنسدانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان جوہری صلاحیت کے عدم پھیلاؤ پر یقین رکھتا ہے۔ صدر نے کہا کہ پاکستان کی جوہری صلاحیت بڑھانے کا عمل مسلسل حکومت کی ترجیحات میں شامل رہے گا۔ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے اس میزائل کے تجربے کی بھارت سمیت تمام پڑوسی ملکوں کو پیشگی اطلاع دے دی تھی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||