جنوبی وزیرستان میں جھڑپیں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جنوبی وزیرستان کے علاقے محسود میں جمعرات کی شب سے فوج اور مقامی جنگجوؤں کے درمیان وقفے وقفے سے جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے اور لوگ علاقے سے پیدل نقل مکانی کر رہے ہیں۔ جنوبی وزیرستان میں تحصیل مکین، تحصیل تیارزہ اور سپینکئی راغزائی کے علاقے سے لوگ پیدل نقل مکانی کر رہے ہیں۔اور سپینکئ راغزائی کے علاقے میں مزید دو فوجی ہلاک جبکہ سات زخمی ہوگئے ہیں۔ مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات اور جمعہ کی صبح محسود کے تین مختلف علاقوں میں جھڑپوں کا سلسلہ جاری رہا۔ ان میں تحصیل مکین کا علاقہ نواز کوٹ اور تحصل تیارزہ کے علاقے توروام اور سپینکئی راغزائی شامل ہیں۔ پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل اطہر عباس نے جمعرات کو کہا تھا گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران چالیس شدت پسند ہلاک جبکہ مسلح افواج کے آٹھ جوان ہلاک اور بتیس زخمی ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ فوج نے تیس شدت پسندوں کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔ بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کارروائی کے دوران شدت پسندوں کے بیشتر ٹھکانوں کو تباہ کردیا گیا ہے اور نقل مکانی کرنے والے قبائلیوں کے لیے جنڈولہ اور وانا میں امدادی کیمپ لگائے گئے ہیں۔ فوجی ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ آپریشن اس وقت تک جاری رہے گا جب تک علاقے میں شدت پسندوں کے ٹھکانے ختم نہ کر دیے جائیں۔ حکام کے مطابق سپینکئ راغزائی کے پہاڑی سلسلوں میں فوج نے طالبان کے ٹھکانوں پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ جہاں سے مقامی جنگجوؤں کو نکال دیا ہے۔ ادھر مقامی لوگوں کے مطابق علاقہ چگملائی میں نقل مکانی کے دوران شدید سردی سے دو کمسن بچے چل بسے ہیں۔ لیکن سرکاری طور پر اس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ نقل مکانی کرنے والے متاثرین کے لیے ٹانک، شمالی وزیرستان اور وانا کے مقام پر کیمپ لگائے گئے ہیں۔ دوسری جانب جنوبی وزیرستان سے متصل ضلع ٹانک میں جمعہ کو محسود اور احمدزئی وزیر قبائل کا مشترکہ جرگہ موجودہ صورتحال کے بارے میں پولیٹکل انتظامیہ سے ملاقات کریگا۔ جرگے کے ایک رکن اور سابقہ قومی اسمبلی کے رکن مولانا عبد المالک نے بی بی سی کو بتایا کہ جرگہ محسود علاقے کو باقی ملک سےملانے والے راستوں کو کھلونے اور متاثرین کے لیے کھانے پینے کے سامان اور بستروں کے انتظام کی کوشش کرے گا۔ جنوبی وزیرستان میں ٹینکوں اور بھاری اسلحہ کی مدد سے مقامی طالبان کے خلاف کارروائی ہو رہی ہے اور دونوں طرف سے جانی نقصانات کے متضاد دعوے کیےگئے ہیں۔ | اسی بارے میں جنوبی وزیرستان میں فوجی آپریشن شروع23 January, 2008 | پاکستان سرگودھا حملے کے ذمہ دار گرفتار15 January, 2008 | پاکستان بدترین جواب دیں گے: بیت اللہ21 January, 2008 | پاکستان سینتیس طالبان ہلاک: فوجی دعویٰ22 January, 2008 | پاکستان وزیرستان: ہلاکتوں کے متضاد دعوے24 January, 2008 | پاکستان سوات: مٹہ کے نائب ناظم قتل25 January, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||