BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 21 January, 2008, 13:33 GMT 18:33 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بدترین جواب دیں گے: بیت اللہ

بیت اللہ محسود
صحافیوں کو بھی پورا تحفظ دینے کو تیار ہیں: بیت اللہ محسود
پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں قبائلی جنگجوؤں کے رہنما بیت اللہ محسود نے حکومت کو دھمکی دی ہے کہ اگر اس نے علاقے میں بمباری اورتلاشی کارروائیاں بند نہ کیں تو وہ اسے بدترین جواب دیں گے۔

اسلام آباد میں موصول ہونے والے بیان میں تحریک طالبان پاکستان کے رہنما بیت اللہ محسود نے الزام لگایا کہ سکیورٹی فورسز مکین اور لدھا سمیت مختلف علاقوں میں ہیلی کاپٹروں اور توپوں کے ذریعے مسلسل عام شہریوں پر بمباری کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس بمباری سے عام شہریوں کی زندگی مشکل میں ڈال دی گئی ہے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ چگ ملائی کے علاقے میں سکیورٹی فورسز قبائلیوں کی عزت سے کھیل رہی ہیں اور عورتوں تک کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ قبائلی عزت پر حملہ تصور کیا جائے گا جس کا جواب وہ فوج پر حملے کی صورت میں دیں گے۔ ’اس مرتبہ نشانہ پر خاص فوجی مرکز ہوگا۔‘ تاہم انہوں نے اس کی مزید تفصیل نہیں بتائی کہ اس مرکز سے ان کی کیا مراد ہے۔

دوسری جانب فوج کے تعلقات عامہ کے مطابق لدھا کے علاقے میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں شدت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان گولیوں کا تبادلہ ہوا ہے۔ بیان میں کسی بمباری کی بات نہیں کی گئی ہے، تاہم چگ ملائی میں گزشتہ جمعے کو ایک کارروائی کے دوران چالیس افراد کی گرفتاری کی تصدیق کی گئی ہے۔ اس کے بعد فوجی حکام نے دوعی کیا تھا کہ اس علاقے کو شدت پسندوں سے پاک کر دیا گیا ہے۔

کشیدگی میں اضافہ
 حکومت کی جانب سے پیپلز پارٹی کی سربراہ بینظیر بھٹو کی ہلاکت کا الزام بیت اللہ محسود پر عائد کرنے کے بعد سے جنوبی وزیرستان کے محسود علاقوں میں کشیدگی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے

بیت اللہ محسود نے کہا کہ وہ سکیورٹی فورسز کی مبینہ بمباری سے عام شہریوں کو پہنچنے والے نقصانات دکھانے کے لیے صحافیوں کو بھی پورا تحفظ دینے کو تیار ہیں۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے پیپلز پارٹی کی سربراہ بینظیر بھٹو کی ہلاکت کا الزام بیت اللہ محسود پر عائد کرنے کے بعد سے جنوبی وزیرستان کے محسود علاقوں میں کشیدگی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

اسی بارے میں
بیت اللہ کی دھمکی پر غور
15 December, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد