BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
حاجی عمر، بیت اللہ محسود کے ساتھ

بیت اللہ محسود
بیت اللہ محسود جنوبی وزیر ستان میں طالبان کے سربراہ تھے۔
جنوبی وزیرستان میں طالبان کے ایک گروہ کے رہنماء حاجی عمر نے بیت اللہ محسود کی سربراہی میں قائم طالبان کے مختلف گروہوں مشتمل’تحریک طالبان پاکستان‘ نامی تنظیم میں شمولیت کا اعلان کیا ہے ۔

حاجی عمر نے بی بی سی کو فون کر کے بتایا کہ انہوں نے دو دن قبل بیت اللہ محسود سے بات چیت کی تھی جس کے نتیجے میں جنوبی وزیر ستان میں سرگرم طالبان کے تقریباً سات کمانڈروں نے’تحریک طالبان پاکستان‘ میں باقاعدہ شمولیت اختیار کر لی ہے۔

بقول حاجی عمر’ اس تنظیم کے قیام کے وقت ان سے رابطہ کیا گیا تھا تاہم اس وقت جنوبی وزیرستان میں ان کے ساتھیوں کے درمیان مشاورت نہیں ہو سکی تھی‘۔

حاجی عمر کی طرف سے طالبان تحریک پاکستان میں شمولیت کے حوالے سے بیت اللہ محسود اور ان کے ترجمان ملا عمر سے رابطہ نہیں ہو سکا۔

واضح رہے کہ تقریباً دو ہفتے قبل پاکستان کے قبائلی علاقوں اور صوبہ سرحد میں شدت پسندانہ سرگرمیوں میں ملوث طالبان کے مختلف گروہوں متحد ہو کر جنوبی وزیرستان میں طالبان کے سربراہ بیت اللہ محسود کی قیادت میں’ تحریک طالبان پاکستان‘ کے نام سے ایک نئی تنطیم تشکیل دینے کا اعلان کیا تھا۔

طالبان کا کہنا تھا کہ آئندہ حکومت پاکستان کے ساتھ جنگ یا معاہدہ کسی ایک علاقے کی سطح پر نہیں بلکہ نئی تنظیم کے فیصلے کے تحت متفقہ طور پر کیا جائے گا۔

حاجی عمر جنوبی وزیرستان میں غیر ملکی ہتھیار بندوں کے ساتھی تصور کیے جاتے ہیں۔ کچھ عرصہ قبل جب طالبان کمانڈر حاجی نذیر نے کارروائی کرتے ہوئے ازبکوں کو جنوبی وزیرستان سے مار بھگایا تو حاجی عمر بھی ان کے ساتھ وزیرستان چھوڑ گئے تھے۔

اسی بارے میں
اب یہ علم کون اٹھائےگا؟
28 December, 2007 | پاکستان
پاکستان کے لیے اب کیا؟
28 December, 2007 | پاکستان
زرداری سے مشرف کی تعزیت
29 December, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد