BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 29 December, 2007, 00:53 GMT 05:53 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
زرداری سے مشرف کی تعزیت

صدر مشرف
پوری پاکستانی قوم دکھ کی اس گھڑی میں بھٹو خاندان کے ساتھ ہے
صدر پرویز مشرف نے جمعہ کو سابق وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کے شوہر آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء مخدوم امین فہیم کو الگ الگ ٹیلی فون کر کے پیپلز پارٹی کی چیئر پرسن بے نظیر بھٹو کی المناک موت پر تعزیت کی ہے۔

صدر مملکت نے آصف علی زرداری سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس المناک حادثہ پر انہیں گہرا دکھ پہنچا ہے۔ تاہم حکومت نے واقعہ کی تحقیقات کیلیے ایک خصوصی ٹیم مقرر کر دی ہے تاکہ اس کارروائی میں ملوث ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔

صدر مملکت نے آصف زرداری سے کہا کہ وہ اور پوری پاکستانی قوم دکھ کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

مخدوم امین فہیم سے بات چیت کرتے ہوئے صدر مملکت نے محترمہ بے نظیر بھٹو کے دہشت گرد حملے میں ہلاک ہونے پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت دہشت گردی ختم کرنے کیلیے پر عزم ہے۔

انہوں نے پیپلز پارٹی کے کارکنوں اور رہنماؤں سے اپیل کی کہ وہ دکھ کی گھڑی میں صبر اور حوصلے کا مظاہرہ کریں۔ ادھر بے نظیر بھٹو کا سوئم اتوار کے دن نوڈیرو میں تین بجے سہ پہر ہوگا۔

اسلام آباد میں پارٹی کے مرکزی دفتر میں تعزیتی کتاب بھی رکھ دی گئی ہے۔ کل رات امریکی سفیر این ڈبلیو پیٹرسن نے دورہ کیا اور کتاب میں اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ فرانس، جنوبی کوریا اور دیگر ممالک کے سفارت کاروں نے بھی کتاب میں تعزیتی پیغامات درج کیے ہیں۔

اسی بارے میں
سندھ میں سات اسٹیشن نذرآتش
28 December, 2007 | پاکستان
کراچی: فائرنگ، چھ افراد ہلاک
28 December, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد