کراچی: فائرنگ، چھ افراد ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری میں ایک فیکٹری میں چھ مزدور زندہ جل کر ہلاک ہوگئے ہیں جن کی لاشیں نکالی جا رہی ہیں۔ ایدھی حکام کا کہنا ہے کہ دولاشیں جناح ہسپتال پہنچائی گئی ہیں۔ یہ واقعہ بھی بینظیر بھٹو کی ہلاکت کے سلسلے میں ہونے والی توڑ پھوڑ کا حصہ ہے۔ اس گارمینٹ فیکٹری کو جمعہ کی صبح نامعلوم افراد نے نذر آتش کردیا تھا۔ مزید ہلاکتوں کا بھی خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ شہر کے علاقے بنارس میں جمعہ کو احتجاج کرنے والے ہجوم پر رینجرز کے اہلکاروں نے براہ راست فائرنگ کی ہے تاہم اب تک کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی تصدیق نہیں ہوئی۔ ہجوم کو منتشر کرنے کے لپے رینجرز کے اہلکاروں نے آنسو گیس کے گولے بھی پھینکے اور ہوائی فائرنگ اور لاٹھی چارج بھی کیا ہے۔ کارروائی میں شریک ایک سرکاری اہلکار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ علاقے کے دو ہزار سے زائد لوگوں نے جمعہ کی صبح سے بنارس چوک سے نکلنے والے تمام راستوں کو رکاوٹیں کھڑی کرکے بند کردیا تھا اور وہ آنے جانے والے لوگوں اور گاڑیوں پر پتھراؤ کررہے تھے۔
اہلکار کے مطابق لسانی بنیاد پر راہگیر مردوں کے ساتھ ساتھ عورتوں اور بچوں کو بھی مارا پیٹا جارہا تھا جس کے بعد ان کے خلاف کارروائی کی گئی۔ اطلاعات کے مطابق سیکیورٹی فورس کی کارروائی کے بعد مظاہرین منتشر ہوگئے ہیں تاہم رینجرز کی ہوائی فائرنگ کے جواب میں علاقے سے بھی فائر کئے جارہے ہیں۔ |
اسی بارے میں اہم شخصیات پر حملوں کی تاریخ19 October, 2007 | پاکستان بینظیر بھٹو کی میت لاڑکانہ پہنچ گئی27 December, 2007 | پاکستان سیاسی واقعات: کب کیا ہوا27 December, 2007 | پاکستان انتخابی ریلی پر خودکش حملہ، بینظیر زخمی، کم سے کم پندرہ افراد ہلاک27 December, 2007 | پاکستان ہنگامے، توڑ پھوڑ، غم و غصے کی لہر27 December, 2007 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||