BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 28 December, 2007, 14:37 GMT 19:37 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سندھ میں سات اسٹیشن نذرآتش

سینکڑوں گاڑیوں کو کراچی میں جلا دیا گیا
گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی کی چئرپرسن بے نظیر بھٹو کے قتل کے ردعمل میں ٹرینوں اور ریلوے اسٹیشنوں پر حملوں کے بعد معطل ہونے والی ٹرینیں جمعہ کو بھی بحال نہیں ہوسکی ہیں جبکہ روڈ ٹرانسپورٹ بھی بند ہے جس کی وجہ سے ملک کے مختلف حصوں میں مسافروں کی بڑی تعداد پھنسی ہوئی ہے۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹرینوں کی آمدورفت بحال ہونے میں وقت لگ سکتا ہے۔

دوسری جانب ملک کی سرکاری ایئرلائن پی آئی اے اور تمام نجی ایئرلائنز نے اندرون ملک چلنے والی تمام پروازیں بھی معطل کردی ہیں۔

بینظیر بھٹو کے قتل کے ردعمل میں اندرون سندھ مشتعل لوگوں نے کم سے کم سات ریلوے اسٹیشنوں کو نذر آتش کیا ہے جن میں شکارپور، جیکب آباد، جنگ شاہی، جھمپیر، کوٹری، سندھ یونیورسٹی جامشورو، بھان سید آباد اور ٹنڈوآدم ریلوے اسٹیشنز شامل ہیں۔

اسکے علاوہ کوٹری، نوڈیرو، ٹنڈوجام، روہڑی اورگھوٹکی ریلوے اسٹیشنوں پر کھڑی کم سے کم نو ٹرینوں اور روہڑی ریلوے اسٹیشن پر انکوائری اور بکنگ آفس کو آگ لگائی گئی ہے جبکہ بعض مقامات پر پٹڑیاں بھی اکھاڑی لی گئی ہیں جس کے بعد ملک بھر میں ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہے اور ٹرینوں کے مسافر مختلف علاقوں میں پھنس کر رہ گئے ہیں۔

کراچی میں جا بجا جلی ہوئی گاڑیاں نظر آ رہی ہیں

پاکستان ریلوے کراچی ڈویژن کے سپرینٹنڈنٹ میر محمد خاص خیلی نے بتایا کہ فی الوقت پاکستان ریلوے کا عملہ نقصانات کا اندازہ لگارہا ہے جس کے بعد مرمت کا مرحلہ شروع ہوگا۔

’ہمارے انفرااسٹرکچر کو نقصان پہنچا ہے اور کئی اسٹیشنز جل گئے ہیں ہم پہلے تمام پلوں اور ٹریک (پٹڑی) کو چیک کریں گے اور جب تک ان کی مرمت نہیں ہوجاتی ٹرینیں بند رہیں گی۔‘

انہوں نے کہا کہ ابھی اس بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا کہ ریلوے ٹریفک کب تک بحال ہوجائے گا۔ ”اس میں مہینے تو نہیں لیکن کئی دن لگ سکتے ہیں۔،ت

دوسری جانب گزشتہ روز ہونے والے جلاؤ گھیراؤ اور ہنگامہ آرائی کے بعد کراچی اور اندرون سندھ میں مرکزی شاہراہوں پر سینکڑوں گاڑیاں بھی نذر آتش کی گئی تھیں۔ اندرون ملک کے چلنے والے بسوں کی آمدورفت بھی معطل ہے اور ٹرانسپورٹرز کے مطابق جو بسیں اندرون ملک سفر کررہی تھیں ان میں مشتعل لوگوں سے بچ جانے والی گاڑیوں کو بھی حفاظت کے پیش نظر مختلف مقامات پر روک لیا گیا تھا جس کے باعث ان میں سوار مسافروں کی بڑی تعداد راستوں میں پھنسی ہوئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حالات معمول پر آنے کے بعد ہی ٹرانسپورٹ سروس بحال کی جائے گی۔

اسی بارے میں
کراچی میں رینجرز کی فائرنگ
28 December, 2007 | پاکستان
سندھ: ہنگامے، فوج الرٹ
28 December, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد