BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 28 December, 2007, 07:41 GMT 12:41 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پنجاب، سرحد اور کشمیر میں احتجاج

لاہور میں تشدد
پولیس کے مطابق کل شام سے آج تک لاہور میں ہنگاموں میں تین افراد ہلاک ہوئے ہیں
پنجاب، سرحد اور کشمیر سمیت ملک کے مختلف علاقوں سے پرتشدد احتجاج کی اطلاعات ہیں۔

لاہور سے ہمارے نامہ نگار علی سلمان نے بتایا کہ لاہور میں ٹائر جلانے اور توڑ پھوڑ کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے اور احتجاجی جلوس بھی نکالے جا رہے ہیں۔

ان کہ مطابق باغبانپورہ میں واقع فائر بریگیڈ کے دفتر کو آگ لگا دی۔ اس کے علاوہ شمالی چھاؤنی جوڑے پل کے پاس اور ہربنس پورہ کے پاس فائرنگ بھی کی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق کل شام سے آج تک ہنگاموں میں تین افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے لیکن ان کو ہدایت ہے کہ مظاہرین کے ساتھ براہ راست تصادم سے بچنا ہے۔ جن علاقوں میں ہنگاموں کی اطلاعات ہیں ان میں مال روڈ، ستوکتلہ، ڈیفنس، باغبانپورہ، جوہر ٹاؤن، اقبال ٹاؤن، قلعہ گجر سنگھ شامل ہیں۔

ڈیرہ اسماعیل خان سے ہمارے نامہ نگار دلاور خان وزیر کے مظابق پاکستان پیپلز پارٹی کی چیئر پرسن اور سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کے موت کے بعد صوبہ سرحد کے جنوبی اضلاع میں بھی مظاہرے پھوٹ پڑے ہیں۔

ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک شہر میں کاروبارِ زندگی مکمل طور مفلوج ہوکر رہ گئی ہیں۔ لیکن بنوں اور لکی مروت میں بازار بدستور کھولے ہیں۔ امیدواروں کی انتخابی مہم بھی جاری ہے۔

ڈیرہ اسماعیل میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں بہت کم لوگوں نے شرکت کی مظاہرین پرویز مشرف اور ق لیگ کے کے خلاف نعرے لگارہے تھے تا ہم ڈیرہ بازار جمعہ کے صبح سے مکمل طور پر بند پڑا ہے۔ اکثر لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔ مظاہرے میں کم تعداد میں لوگوں کی شرکت کی وجہ ڈیرہ اسماعیل میں امن امان کا مسلہ ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں پچھلے تین سال سے امن امان بہت خراب ہے اور تین خودکش حملوں میں ایک سو سے زیادہ لوگ ہلاک ہوگئے ہیں۔

اس طرح ٹانک میں بھی ایک اختجاجی مظاہرہ ہوا ہے ٹانک کے مقامی صحافیوں کے مطابق مظاہرے میں کم از کم دو ہزار لوگوں نے شرکت کی۔ مظاہرین نے شہر میں کئی مقامات پر اگ لگا دی اور پولیس تھانوں پر پتھراؤ بھی کیا اور ہوائی فائرنگ کی بھی اطلاع ملی ہے لیکن کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

ادھر بنوں اور لکی مروت سے صحافیوں نے بی بی سی کو بتایا کہ بنوں اور لکی مروت میں زندگی معمول کے مطابق ہے تمام بازاریں بدستور کھولے ہیں اور امیدوار نے بھی اپنا انتخابی مہم جاری رکھا ہوا ہے۔

صحافی مرُسلاین نے بی بی سی کو بتایا کہ لکی میں ایم ایم اے کے ٹکٹ پر انتخاب لڑنے والے امیدوار پیر خالد زکوڑی لکی مروت کے قریب ایک گاؤں میں جلسہ کرنے میں مصروف ہے۔

دوسری جانب مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ بے نظیر سے اختلافات کے باوجود غم میں برابر کا شریک ہوں۔انہوں نے کہا کہ اس درد ناک واقعہ سے پاکستان کی سیاست پر منفی اثرات مرتب ہونگے۔انہوں نے کہا کہ پاکسان کی سیاست میں بے نظیر کا ایک اپنا مقام تھا۔

بلوچستان بھر میں پاکستان پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن بے نظیر بھٹو کے ہلاکت کے حوالے سے مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جا رہی ہے جبکہ ڈیرہ اللہ یار اور دیگر قریبی علاقوں میں مشتعل مظاہرین نے ریلوے سٹیشن، بینکوں، یوٹیلیٹی سٹورز اور دیگر سرکاری عمارتوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ پولیس اور مظاہرین کے مابین فائرنگ اور جھڑپوں کی اطلاعات ہیں۔

ڈیرہ اللہ یار سے آمدہ اطلاعات کے مطابق مشتعل مظاہرین نے ریلوے سٹیشن کو آگ لگا دی ہے اور کوئی چار بینکوں میں توڑ پھوڑ کے بعد آگ لگا دی ہے جبکہ یوٹیلیٹی سٹور سے سامان باہر نکال کر اسے آگ لگا دی ہے۔

ڈیرہ اللہ یار سے مقامی صحافی شریف منگی نے بتایا ہے کہ مظاہرین کو آگے بڑھنے سے روکنے کے لیے پولیس نے فائرنگ کی ہے اور آنسو گیس کے گولے پھینکے ہیں جبکہ مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا ان واقعات میں چار پولیس اہلکار اور پانچ مظاہرین معمولی زخمی ہوئے ہیں۔ شریف منگی نے بتایا ہے کہ انھیں بھی ایک آنسو گیس کا گولہ لگا ہے۔

صحبت پور سے مقامی لوگوں نے بتایا ہے کہ مشتعل مظاہرین نے تحصیل دفتر کو آگ لگا دی ہے جس سے دفتر میں پڑے سرکاری ریکارڈ کو نقصان پہنچا ہے۔

ڈیرہ مراد جمالی اور دیگر علاقوں میں بھی حالات کشیدہ بتائے گئے ہیں جہاں بڑی تعداد میں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پاکستان پیپلز پارٹی اور دیگر سیاسی جماعتوں کے مشترکہ جلسے منعقد ہو رہے ہیں۔ بعض مقامات پر بے نظیر بھٹو کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنے کا اعلان کیا گیا ہے جو جمعہ نماز کے بعد متوقع ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی سربراہ بے نظیر بھٹو کے قتل کے خلاف پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں سوگ منایا جارہا ہے، بازار اور نجی کاروباری مراکز مکمل طور پر بند ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے ہزاروں کارکنوں احتجاج کررہے ہیں اور سڑکوں پر ٹائر جلاکر اور رکاوٹیں کھڑی کرکے سڑکیں بند کردی گئیں ہیں۔

کشمیر کے اس علاقے کے دارلحکومت مظفرآباد میں آج دوکانیں اور کاروباری مراکز بند رہے اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے مختلف مقامات پر ٹائر جلاکر اور رکاوٹیں کھڑی کرکے شہر کی اندرونی سڑکوں کے علاوہ شہر کو راولپنڈی اور دوسرے اضلاع سے ملانے والی سڑکیں ٹریفک کے لئے بند کردی گئیں۔ جنوبی ضلع باغ میں دوکانیں بند رہیں اور وہاں سے بھی کسی بڑے نا خوشگوار واقعہ کی کوئی اطلاع نہیں۔ البتہ پیپلز پارٹی کے مشتعل کارکنوں نے دو سرکاری گاڑیوں کو آگ لگا دی۔

بے نظیر بھٹو کے قتل کے خلاف بے نظیر بھٹو کی پیپلز پارٹی نے غیر معینہ مدت کے لئے سوگ منانے کا اعلان کیا ہے جبکہ کشمیر کے اس علاقے کی حکومت آج سے تین روزہ سوگ منارہی ہے۔

پشاور کے وسعت میں ہشتنگری کے علاقے میں پولیس نے مظاہرین کی جانب سے بنک لوٹنے کی کوشش کو ناکام بنانے کے لیئے لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کا استعمال کیا ہے۔

پشاور کے وسط میں ہشتنگری کے علاقے میں پولیس نے مظاہرین کی جانب سے بنک لوٹنے کی کوشش کو ناکام بنانے کے لیے لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کا استعمال کیا ہے۔

بینظیر بھٹوغم اور غصہ
بےنظیر کی ہلاکت، ملک گیر احتجاج
بینظیرآخری لمحات
راولپنڈی میں ہلاک ہونے والا دوسرا بھٹو
بے نظیر بھٹو’خوشیاں بھی دکھ بھی‘
پنڈی میں دونوں دیکھے: بینظیر کی آواز
بے نظیر بھٹوایک اور بھٹوقتل
بے نظیر بھٹو 1979 سے 2007 تک
بےنظیر بھٹو: ٹائم لائنبینظیر: ٹائم لائن
جلاوطنی، حکومت، جلاوطنی، قتل
بےنظیر بھٹو خود کش حملے میں ہلاکبےنظیر بھٹو
خود کش حملے میں ہلاک
اخبارات’بینظیر بھٹو شہید‘
بینظیر کو اخبارات کا بعد از موت خراج عقیدت
اسی بارے میں
یہ ٹارگٹ کلنگ ہے: بابر اعوان
27 December, 2007 | پاکستان
سندھ: ہنگامے، فوج کو الرٹ
28 December, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد