BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 27 December, 2007, 23:56 GMT 04:56 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بینظیر قتل: عدالتی تحقیقات کاحکم

لاہور
لاہور میں بھی کچھ مقامات پر پُر تشدد مظاہرے ہوئے
پنجاب کے نگران وزیر اعلیٰ جسٹس ریٹائرڈ اعجاز نثار نے بینظیر بھٹو کی ہلاکت کی عدالتی تحقیقاتی کا حکم دے دیا ہے۔

جمعرات کے شب جاری ہونے والےایک سرکاری ہینڈ آؤٹ کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ نے دہشت گردی کے نتیجہ میں بینظیر بھٹو کی ہلاکت کی ہائی کورٹ کے جج کے ذریعے عدالتی تحقیقاتی کا حکم دیا ہے۔ جبکہ ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس کی سربراہی میں ایک اعلیٰ اختیاراتی تحقیقات ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ یہ تحقیقاتی ٹیم سات دنوں میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

دوسری جانب حکومت پنجاب نے بینظیر بھٹو کی ہلاکت پر تین کے سوگ کا اعلان کیا ہے۔ جمعرات کی شب جاری ہونے والےایک سرکاری ہینڈ آؤٹ میں کہا گیا کہ پنجاب بھر کے تمام سرکاری دفاتر، سکول اور کالج تین دن بند رہیں گے۔

جسٹس (ر) اعجاز نثار نے بینظیربھٹو کی موت پر سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا بھی اظہار کیاہے۔

علاوہ ازیں بینظیر بھٹو کے ہلاکت پر لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر احسن بھون نے پندرہ روز کے سوگ کا اعلان کیا ہے ۔ بار کے صدر احسن بھون نے بینظیر بھٹو کی ہلاکت کو ایک قومی سانحہ قرار دیا اور کہا کہ ہائی کورٹ بار کے ارکان پندرہ دنوں تک عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کریں گے۔

لاہور بار ایسوسی ایشن نے پانچ روز کےسوگ کا اعلان کیا ہے۔ لاہور بار ایسوسی ایشن کے سیکرٹری شمیم الرحمن ملک نے اس واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ اس سانحہ پر ضلعی بار ایسوسی ایشن کے ارکان بینظیر بھٹو کی ہلاکت پر پانچ دنوں کا عدالتی بائیکاٹ کریں گے۔

اسی بارے میں
یہ ٹارگٹ کلنگ ہے: بابر اعوان
27 December, 2007 | پاکستان
2007ء کیسا رہا
27 December, 2007 | پاکستان
سندھ: ہنگامے، املاک نذر آتش
27 December, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد