احمدرضا بی بی سی اردو ڈاٹ کام، کراچی |  |
| | جمعہ کی صبح کراچی کا ایک منظر، سندھ میں جمعہ کو بھی تشدد جاری رہا |
کراچی کے علاقے بنارس میں جمعہ کو احتجاج کرنے والے ہجوم پر رینجرز کے اہلکاروں نے براہ راست فائرنگ کی ہے تاہم اب تک کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی تصدیق نہیں ہوئی۔ ہجوم کو منتشر کرنے کے لپے رینجرز کے اہلکاروں نے آنسو گیس کے گولے بھی پھینکے اور ہوائی فائرنگ اور لاٹھی چارج بھی کیا ہے۔ کارروائی میں شریک ایک سرکاری اہلکار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ علاقے کے دو ہزار سے زائد لوگوں نے جمعہ کی صبح سے بنارس چوک سے نکلنے والے تمام راستوں کو رکاوٹیں کھڑی کرکے بند کردیا تھا اور وہ آنے جانے والے لوگوں اور گاڑیوں پر پتھراؤ کررہے تھے۔  | | | سندھ کے تمام علاقوں میں تشدد بھڑکنے کی اطلاعات ہیں |
اہلکار کے مطابق لسانی بنیاد پر راہگیر مردوں کے ساتھ ساتھ عورتوں اور بچوں کو بھی مارا پیٹا جارہا تھا جس کے بعد ان کے خلاف کارروائی کی گئی۔ اطلاعات کے مطابق سیکیورٹی فورس کی کارروائی کے بعد مظاہرین منتشر ہوگئے ہیں تاہم رینجرز کی ہوائی فائرنگ کے جواب میں علاقے سے بھی فائر کئے جارہے ہیں۔
|