امن جرگے کی بیت اللہ سے ملاقات | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جنوبی وزیرستان میں قبائلی جنگجوؤں کے سربراہ بیت اللہ محسود نےصوبہ سرحد کے جنوبی شہر ٹانک میں امن کی کوششیں کرنے والے جرگے سے ملاقات میں انہیں قیام امن میں بھرپور حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ٹانک میں آباد مختلف قبائل کا ایک جرگہ بدھ کی صبح شہر میں نازک حالات کے باوجود تاخیر سے جنوبی وزیرستان میں بیت اللہ سے کسی نامعلوم مقام پر ملاقات کے لیے روانہ ہوا تھا۔ غیریقینی حالات کی وجہ سے یہ قافلہ صرف سات آٹھ گاڑیوں پر مشتمل تھا۔ جرگے کے ایک رکن سینٹر مولانا صالح شاہ نے واپسی پر بی بی سی اردو ڈاٹ کام کو بتایا کہ بیت اللہ نے یقین دلایا ہے کہ وہ ’مجاہدین‘ کے نام پر فساد اور بدامنی پیدا کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ’مجاہدین‘ کے نام کا غلط استعمال رکوانے کی پوری کوشش کریں گے۔
تاہم مولانا صالح شاہ کا کہنا تھا کہ بیت اللہ اس بات پر کافی ناراض تھے کہ ہر واقعے میں انہیں ملوث کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جو کہ درست نہیں۔ جرگے میں جنوبی وزیرستان سے رکن قومی اسمبلی مولانا معراج الدین بھی شامل تھے تاہم انہوں نے صحافیوں سے اس بارے میں بات کرنے سے انکار کیا۔ ٹانک کے ناظم ریاض کنڈی نے جرگے کی بیت اللہ سے ملاقات کی تصدیق نہیں کی۔ صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جرگہ جنوبی وزیرستان نہیں جا سکا ہے۔ | اسی بارے میں جرگہ بیت اللہ محسود سے ملے گا27 March, 2007 | پاکستان ’امن معاہدے میں شامل نہیں ہیں‘09 February, 2005 | پاکستان معافی نہیں مانگی: بیت اللہ محسود24 December, 2004 | پاکستان بیت اللہ کا فوجی انخلاء کا مطالبہ07 April, 2006 | پاکستان بیت اللہ محسود کے ساتھی گرفتار؟09 March, 2007 | پاکستان متوازی حکومت نہیں بنائی: محسود04 April, 2006 | پاکستان محسود جنگجو، جنگ کی دھمکی27 July, 2005 | پاکستان محسود کو اسلحہ بیچنے کی پیشکش 03 March, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||