محسود کو اسلحہ بیچنے کی پیشکش | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں حکومت نے محسود قبائل کا اسلحہ خریدنے کی پیشکش کی ہے۔ یہ پیشکش آج ٹانک میں اسسٹنٹ پولیٹکل آفیسر خان بخش نے محسود قبائل کے ایک جرگے سے ملاقات کے دوران کی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت ان قبائل سے ان کا بھاری اور ہلکا اسلحہ مارکیٹ ریٹ پر خریدنے کو تیار ہے۔ سرکاری اہلکار نے قبائلیوں پر زور دیا کہ وہ اس سنہرے موقعہ سے بھرپور فائدہ اٹھا کر خطرناک اسلحہ سے جان چھڑائیں۔ اطلاعات کے مطابق حکومت نے ان قبائلیوں سے جو اسلحہ خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے اس میں طیارہ شکن بندوق، میزائل، مارٹرگنز، راکٹ لانچرز، بارودی سرنگیں، دستی بم، لائٹ مشین گن اور اے کے 47 رائفلز شامل ہیں۔ اس موقعہ پر موجود قبائلیوں نے کہا کہ وہ دس مارچ کو آپس میں بیٹھ کر اس پیشکش کے بارے میں سوچ بچار کرنے کے بعد حکومت کو اپنے فیصلے سے آگاہ کریں گے۔ تاہم انہوں نے حکومت سے القاعدہ کے مشتبہ ارکان کے خلاف کارروائیوں کے دوران ضبط کیے گئے اسلحے کا معاوضہ طلب کیا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||