اسلحہ: سمگلنگ کے 13 ملزم گرفتار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاک افغان سرحد پر گدھوں کے ذریعے سمگلنگ عروج پر ہے آج سنیچر کو پاک افغان سرحد پر چمن کے قریب فرنٹیئر کور نے تیرہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ان گرفتار ہونے والوں پر الزام ہے کہ یہ لوگ افغانستان سے گدھوں پر اسلحہ لاد کر لا رہے تھے۔ کوئٹہ میں فرنٹیئر کور کے ترجمان نے بتایا ہے کہ یہ لوگ پانچ گدھوں پر دو راکٹ لانچر تین کلاشنکوف اور تین سو کے لگ بھگ گولیاں لاد کر لا رہے تھے۔ ایف سی کے جوانوں نے جب انھیں روکا تو ملزمان نے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن کوئی دو گھنٹے کی تگ و دو کے بعد تیرہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ترجمان نے بتایا ہے کہ ملزمان نے مزاحمت کی لیکن کارگر ثابت نہیں ہوئی۔ یہ اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں کہ ایف سی کے جوانوں نے ہوائی فائرنگ بھی کی۔ ان سے جب پوچھا کہ یہ لوگ کون ہیں تو انھوں نے کہا ہے کہ ظاہری طور پر افغان نظر آتے ہیں ان افراد سے پوچھ گچھ جاری ہے اور مذید تفصیلات بعد میں معلوم ہوں گی۔ یاد رہے کہ ایف سے کی اہلکاروں نے کچھ روز قبل بھی اسی طرح گدھوں کے ذریعے سگلنگ کی کوشش نا کام بنا دی تھی لیکن اس وقت کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی تھی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||