اسلحہ دہشتگردوں سے بچائیں | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جوہری توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی کے سربراہ محمد البردائی نے خبردار کیا ہے کہ وقت کے ساتھ ایک دوڑ جاری ہے کہ جوہری اسلحہ کو دہشت گردوں کے ہاتھ لگنے سے کتنی جلدی روکا جاسکتا ہے۔ محمد البردائی نے کہا کہ اس خطرے کو جتنی جلدی دور کرنے کی کوشش کی جائے اتنا بہتر ہے ۔ واشنگٹن کی ایک کانفرنس میں انہوں نے اسلحہ پر نۓ کنٹرول کے منصوبےکی حمایت کی جس میں جوہری طاقتوں کو عالمی تحفظ کی خاطر رعایات دینی ہونگی۔ انہوں نے خبر دار کیا کہ یورینیم اور پلوٹونیم غلط ہاتھوں میں پڑ سکتا ہے ۔ امریکی سینیٹر سیم نن نے بی بی سی کو بتایا کہ انہیں خاص طور سے روس میں جوہری مسئلے کے بارے میں فکر ہے۔ اور کہا سب سے بڑا چیلنج یہ ہے کہ صدر بش اور صدر پوتن کو تیار کیا جاۓ کہ وہ اس معاملے کو اپنے ایجنڈے میں اولین ترجیح دیں ۔ دنیا بھر کی حکومتوں میں جوہری ہتھیاروں کے پھیلاؤ پر تشویش بڑھ رہی ہے خاص طور پر اس سال فروری میں ان انکشافات کے بعد کہ پاکستانی جوہری سائنس داں اے کے خان نے کئی ممالک کو جوہری راز دیئے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||