’ابھی تو صرف پہلی کڑی ملی ہے‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اقوام متحدہ کے جوہری توانائی کے ادارے آئی اے ای اے کے سربراہ ڈاکٹر البرادعی نے ڈاکٹر عبدالقدیر کے اعترافی بیان کو ایٹمی پھیلاؤ کے الجھے ہوئے جال کی پہلی کڑی قرار دیا ہے۔ ڈاکٹر قدیر نے گزشتہ روز قومی ٹیلی ویژن پر اعتراف کیا تھا کہ انہوں نے لیبیا، ایران اور شمالی کوریا کو جوہری ٹیکنالوجی فراہم کی ہے۔ البرادعی نے کہا کہ ان کے ادارے کی کوشش ہوگی کہ اس طرح کا خفیہ لین دین دوبارہ نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ وہ پتہ لگائیں گے کہ سینٹریفیوج (مرکز مائل) آلات کون تیار کرتا رہا ہے۔ انہوں نے کہا: ’ہماری پہلی ترجیح اس سلسلے کی تمام کڑیوں کی نشاندہی کرنا ہے۔ ادھر پاکستانی کابینہ نے صدر جنرل مشرف سے سفارش کی ہے وہ ڈاکٹر قدیر کی معذرت قبول کر لیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||