BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 18 January, 2008, 12:58 GMT 17:58 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بینظیرقتل:’القاعدہ، بیت اللہ کا کام‘
مائیکل ہیڈن
یہ بیت اللہ محسود کے نیٹ ورک کا کام ہے: مائیکل ہیڈن
امریکی خفیہ ادارہ سی آئی اے کہنا ہے کہ بیت اللہ محسود اور القاعدہ ہی بینظیر بھٹو کے قتل کے ذمہ دار ہیں۔

حکومتِ پاکستان نے بھی ستائیس دسمبر کو ہونے والے اس قتل کے بعد بیت اللہ محسود کو اس کا ذمہ دار قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ اس حوالے سے بیت اللہ اور ان کے ساتھیوں کی ٹیلیفونک گفتگو بھی ٹیپ کی گئی ہے۔

بیت اللہ محسود نے اس قتل میں ملوث ہونے سے انکار کیا ہے۔

سی آئی اے کے ڈائریکٹر مائیکل ہیڈن نے امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کو بتایا ہے سابق پاکستانی وزیراعظم بینظیر بھٹو کے قتل میں بیت اللہ محسود کے جنگجو ساتھی ملوث تھے۔ تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کن بنیادوں پر یہ دعوٰی کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ’یہ بیت اللہ محسود کے نیٹ ورک کا کام ہے اور ہمارے پاس اس پر سوال اٹھانے کی کوئی وجہ نہیں‘۔ مائیکل ہیڈن کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ قتل’اس منظم مہم کا حصہ ہے جس کے تحت پاکستانی رہنماؤں پر خودکش اور دیگر حملے کیے جا رہے ہیں‘۔

بیت اللہ محسود نے اس قتل میں ملوث ہونے سے انکار کیا ہے

نامہ نگاروں کا کہنا ہے مائیکل ہیڈن کا یہ بیان بینظیر کے قتل کے حوالے سے امریکی خفیہ اداروں کے تجزیے کا عکاس ہے۔ اس بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکی خفیہ حکام پاکستانی حکومت کے خیال سے متفق ہیں۔

مائیکل ہیڈن کا یہ بھی کہنا تھا کہ بینظیر کے قتل میں ملوث قوتیں ہی پاکستان میں بڑھتے ہوئے تشدد کی ذمہ دار ہیں جس کی وجہ سے پاکستان میں مشرف حکومت کا استحکام متاثر ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ’القاعدہ اور دیگر شدت پسند اور علیحدگی پسند گروپوں کے درمیان رابطے پہلے ہی استوار تھے لیکن اب یہ مزید مستحکم ہو گئے ہیں۔ یہ واضح ہے کہ ان کا مقصد موجودہ پاکستانی ریاست کو نقصان پہچانا ہے‘۔

حکومتی ذمہ داری
کیسے ثابت ہو کہ ٹیپ بی بی قتل سے متعلق ہے
طالبان وال چاکنگاسلام آباد میں طالبان
دارالحکومت میں طالبان کے حق میں وال چاکنگ
طالبان(فائل فوٹو)طالبان نڈر ہوگئے
پہلے فوجیوں کا اغواء اب سکاؤٹ قلعہ پر دھاوا
اسی بارے میں
برطانیہ سے مدد لیں گے: مشرف
02 January, 2008 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد