BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
برطانیہ سے مدد لیں گے: مشرف

آصف زردای نے اقوام متحدہ سے تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا تھا

صدر پرویز مشرف نے پیپلز پارٹی کی سربراہ بےنظیر بھٹو کی ہلاکت کی ذمہ داری قبائلی شدت پسند رہنما بیت اللہ محسود پر ڈالتے ہوئے برطانوی پولیس سکاٹ لینڈ یارڈ سے اس واقع کی تحقیقات کرانے کا اعلان کیا ہے۔

بدھ کی رات ٹی وی اور ریڈیو پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ تحقیقات کے لیے برطانوی وزیر اعظم گورڈن براؤن سے درخواست کی گئی ہے اور جلد ایک ٹیم پاکستان آکر یہاں کے تفتیش کاروں کی مدد کرے گی۔

’اس سے تکنیکی ماہرین کی کمی پوری ہوگی اور امید ہے کہ شکوک و شبہات بھی دور ہوں گے‘۔

بےنظیر بھٹو کی ہلاکت کو شہادت کا درجہ دیتے ہوئے صدر کا کہنا تھا کہ وہ خود بھی اس واقعے کی گہرائی میں جانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے ذرائع ابلاغ سے اپیل کی کہ اس ہلاکت کے گرد کنفوزشن میں اضافے سے گریز کریں۔

 پہلے میرا ارادہ تھا کہ فوج کو تعینات نہ کروں کیونکہ ساری تنقید اس پر ہوتی ہے لیکن پرامن انتخابات کے لیے ان کی اشد ضرورت ہ
صدر مشرف

صدر مشرف نے کہا کہ وہ تو عام انتخابات آٹھ جنوری کو ہی منعقد کرانا چاہتے تھے لیکن ملک میں بےنظیر کی ہلاکت کے بعد اتنا نقصان ہوا کہ الیکشن کمیشن کے لیے مقررہ تاریخ پر انعقاد ممکن نہیں تھا۔ انہوں نے نئی تاریخ کو درست اور مناسب قرار دیا۔

تاہم صدر کا کہنا تھا کہ امن و قانون کو یقینی بنانے کے لیے فوج اور رینجرز کی تعیناتی انتخابات کے بعد بھی جاری رہے گی۔

’پہلے میرا ارادہ تھا کہ فوج کو تعینات نہ کروں کیونکہ ساری تنقید اس پر ہوتی ہے لیکن پرامن انتخابات کے لیے ان کی اشد ضرورت ہے۔

’ کسی کو احتجاج اور ملک میں ا من و امان کا مسئلہ پیدا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ فوج، رینجرز، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ایسے عناصر سے سختی سے نمٹیں گے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ بےنظیر بھٹو کا جمہوریت کے فروغ اور دہشت گردی کے خاتمے کا مشن ان کا بھی مشن ہے۔

’میرا مشن بھی عین یہی ہے۔ اس میں پاکستان کی ترقی اور بقاء ہے۔‘

صدر مشرف نے بے نظیر بھٹو کو شہید قرار دیا

قبائلی جنگجو بیت اللہ محسود اور سوات میں شدت پسندوں کے سربراہ مولانا فضل اللہ کے خلاف ایک مہم کی اپیل کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ قوم اور ذرائع ابلاغ انہیں بےنقاب کرنے کا کوشش کریں۔

’یہی لوگ خودکش حملے کروا رہے ہیں۔ بیت اللہ ہی بےنظیر کی ہلاکت میں ملوث ہے۔‘

تقریباً تیس منٹ کی تقریر میں صدر نے خصوصاً سندھ میں لوٹ مار اور ہنگاموں میں نقصانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے وزیر اعظم کو ہدایت دی ہے کہ وہ ایک کمیشن تشکیل دیں جو نقصانات کا جائزہ لے کر عام آدمی کے نقصان کی قدرے تلافی کرے۔

انہوں نے ذرائع ابلاغ سے کہا کہ وہ خود جاکر سندھ میں نقصانات کا جائزہ لے۔

’اتنا نقصان ہوا ہے کہ اس کے بارے میں سوچا بھی نہیں جاسکتا۔ انہوں نے اس واقعے میں جن افراد سے کوتاہی ہوئی ہے ان کے خلاف کارروائی، لوٹ مار کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کرنے اور جیلوں سے فرار ہو جانے والوں کی گرفتاری کا حکم بھی دیا۔‘

صدر کا موقف تھا کہ موجودہ وقت سیاسی محاذ آرائی کا نہیں بلکہ مصالحت کا ہے۔ ’سیاسی جماعتیں وقت کی نزاکت کو سمجھیں اور سیاست سے بالاتر ہو کر ملک کا سوچیں کیونکہ سب سے پہلے پاکستان ہے۔‘

قتل کے بعد پورے ملک میں پر تشدد احتجاج ہوئے

انہوں نے کہا کہ محترمہ کی شہادت کے بعد سے صورتحال بہت بگڑی ہے۔ الزام تراشیاں کی جارہی ہیں اور بہت سی سازشیں ہوتی رہیں۔ ایک ابہام اور غیر یقینی کا ماحول ہے جو بدقسمتی سے اس قسم کے ماحول میں پیدا ہو جاتا ہے۔

صدر مشرف نے کہا کہ انہیں افسوس اس بات کا ضرور ہے کہ جب پوری قوم خاص طور پر پی پی پی جائز طور پر اپنے جذبات کا اظہار کر رہی تھی تو بہت سے شرپسند عناصر گروپوں اور بعض سیاسی عناصر اس صورتحال کا فائدہ اٹھا کر لوٹ مار، توڑ پھوڑ اورجلاؤ گھیراؤ کے ذریعے نقصان کرنے پر تل گئے جس سے ملک اور عوام کو ناقابل تلافی نقصان اٹھانا پڑا۔

’خاص طور پر یومیہ اجرت پر کام کرنے والے غریب اپنے کام پر نہ جاسکے اور ان کو تکلیف اٹھانا پڑی۔‘

صدر نے افسوس کرتے ہوئے کہا کہ یہاں تک کہ مولانا عبدالستار ایدھی کے مراکز پر بھی حملے کیے گئے۔ ’بہت سے لوگوں کے گھر اور دکانیں جلائی گئیں۔ خاص کر چن چن کر ایسا کیا گیا۔‘

صدر نے کہا کہ اس لوٹ مار میں کچھ سیاسی اور نسلی رنگ نظر آتا ہے جو نہ صرف افسوسناک بلکہ ناقابل برداشت ہے۔ صدر نے کہا کہ سیاسی رنگ اس لیے کہ چن چن کر ایسا کیا گیا اور جو سیاسی جماعت لوٹ مار کرنے کے خلاف تھی اس کے ہمدردوں کو نقصان پہنچایا گیا۔ صدر نے کہا کہ کل نقصان کا جائزہ لیا جارہا ہے تاہم انہیں بتایا گیا ہے کہ 100 ارب سے زائد کا نقصان ہوا ہے۔

بینظیر، سوگ، احتجاج جاریچوتھا دن
بینظیر، سوگ، احتجاج جاری
آصف زرداری کا سفرآصف زرداری کا سفر
پیپلز پارٹی کی سٹیئرنگ ابھی ان کے ہاتھوں میں ہے
 بینظیر بھٹوقاتل کوکس نےبھیجا؟
اہم بات یہ ہےکہ قاتل کو کس نے اور کیوں بھیجا؟
بینظیر بھٹو قتلبینظیر بھٹو قتل
غصے کی آگ میں سندھ زیادہ کیوں جل رہا ہے؟
مشرف’الیکشن، نو الیکشن‘
بے نظیر بھٹو کا قتل اور صدر مشرف کی مشکلات
جواب کےمنتظر
وہ سوال جن کا ابھی تک کوئی جواب نہیں
اسی بارے میں
الیکشن ملتوی ہونے کا امکان
01 January, 2008 | پاکستان
پرتشدد احتجاج میں کمی
30 December, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد