’مختصر التواء میں حرج نہیں‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان پیپلز پارٹی کے سوا حزب اختلاف کی جماعتوں کو انتخابات مختصر مدت کے لیےملتوی ہونے پر اعتراض نہیں ہے۔ یاد رہے کہ سیاسی جماعتوں نےالیکشن کمیشن کے آٹھ جنوری کو ہونے والے عام انتخابات کے بر وقت انعقاد کے بارے میں حتمی اعلان کو سیاسی جماعتوں سے مشاورت تک مؤخر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما راجہ پرویزاشرف کا کہنا ہے کہ انتخابات اپنے مقررہ وقت آٹھ جنوری کو ہی ہونے چاہئے۔ ان کو کسی صورت ملتوی نہیں کیا جانا چاہیے۔ ان کے بقول ان کی جماعت کی سربراہ بینظیر بھٹو نےملک میں انتخابات کی خاطر ہی اپنی جان دی اور ملک کی موجودہ صورتحال کا واحد حل انتخابات بروقت کرانے میں ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ قاف موجودہ صورتحال کا سامنا نہیں کرسکتی ہے ۔ قاف لیگ کے امیدوار انتخابات سے بھاگ رہے ہیں اور اسی لیےانتخابات کو ملتوی کرانے کے بہانے تلاش کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا یہ موقف وزن نہیں رکھتا کہ سندھ میں حالیہ ہنگاموں کی وجہ سے ریکارڈ نذر آتش ہوگیا ہے اور متعلقہ ریکارڈ کی تیاری کے لیے مہلت چاہیے۔ مسلم لیگ نواز کے چیئرمین راجہ ظفر الحق نے کہا کہ مسلم لیگ نواز آٹھ جنوری کے انتخابات کے لیے بالکل تیار ہے اور انتخابات کو ملتوی کرنے سے مشکلات میں کمی نہیں بلکہ اضافہ ہوگا۔ ان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کا کام منصفانہ انتخابات کرانا ہے جبکہ حکومت کا کام امن وامان کو قائم رکھنا ہے۔اس لیے انتخابات کرانے کا فیصلہ سیاسی جماعتوں سے کرانے کی بجائے خود الیکشن کمیشن کرے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں سے تجاویز مانگ کر انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے ذمہ داری سیاسی جماعتوں پر ڈالنا چاہتا ہے۔ راجہ ظفر الحق کا کہنا ہے کہ اگر انتخابات مختصر مدت کے لیے ملتوی ہونگے تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل احسان وائیں کا کہنا ہے کہ ان کی جماعت ہر حالت میں ملک میں الیکشن کا انعقاد چاہتی ہے اور یہ تصور بھی نہیں کرسکتی کہ انتخابات کو ملتوی کیا جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگرالیکشن کمیشن کوانتخابات کرانے میں کوئی حقیقی مشکلات کا سامنا ہے تو اس صورت میں انتخابات کو انتہائی مختصر مدت کے لیے ملتوی کرنے میں ان کی جماعت کو کوئی اعتزاض نہیں ہوگا۔ | اسی بارے میں بلاول چیئرمین، الیکشن میں شرکت31 December, 2007 | پاکستان سندھ: ہزاروں کے خلاف مقدمات درج31 December, 2007 | پاکستان ’الیکشن ملتوی ہو سکتے ہیں‘01 January, 2008 | پاکستان الیکشن ملتوی ہونے کا امکان، سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ01 January, 2008 | پاکستان انتخاب کی نئی تاریخ کا مطالبہ28 December, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||