’الیکشن ملتوی ہو سکتے ہیں‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سیکریٹری کنور محمد دلشاد نے اس بات کا امکان ظاہر کیا کہ آٹھ جنوری کو ہونے والے عام انتخاب چند ہفتوں کے لیے ملتوی کر دیئے جائیں۔ بی بی سی اردو سروس کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نےکہا انہوں نے کہا کہ دس اظلاع میں الیکشن کمیشن کے دفاتر اور ووٹر لسٹوں سمیت تمام انتخابی ساز سامان تباہ ہو گیا ہے اور ان اظلاع میں الیکشن وقت پر کرانا ممکن نہیں رہا۔ سیاسی جماعتوں کی طرف سے انتخابات ملتوی ہونے کی صورت میں ممکنہ منفی رد عمل پر انہوں نے کہا کہ زمینی حقائق ان کے سامنے ہیں اور دس اظلاع میں الیکشن کمیشن کے دفاتر سمیت تمام ساز وسامان تباہ ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو کی ہلاکت پر تین دن کے سوگ کی وجہ سے سرکاری دفاتر میں تعطیل رہی اور پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان بھی بند رہا جس کی بنا پر بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام بھی تعطل کا شکار ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں سے رابطے میں ہے اور انہیں بھی اس صورت حال سے آگاہ کر دیا جائے گا۔ سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے چاروں صوبائی حکومتوں سے بھی اس سلسلے میں رپورٹیں طلب کرلی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کو آئینی، قانونی اور انتظامی امور کو سامنے رکھ کر فیصلہ کرنا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ انتخابات وقت پر کرانے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔ | اسی بارے میں سندھ: ہزاروں کے خلاف مقدمات درج31 December, 2007 | پاکستان الیکشن آٹھ جنوری کو ہی ہوں: شریف31 December, 2007 | پاکستان الیکشن کی قسمت کا فیصلہ آج31 December, 2007 | پاکستان پرتشدد احتجاج میں کمی30 December, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||