BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 29 December, 2007, 14:35 GMT 19:35 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
جن سوالوں کا جواب نہیں
بہت سے سوال جواب کے منتظر ہیں

بینظیر بھٹو کی ہلاکت کے بعد بہت سے ایسے سوال ابھر رہے ہیں جن کا جواب کسی کے پاس نہیں۔ یا جن کے پاس ہے وہ دینا نہیں چاہتے۔ حکومت کے رویہ پر بہت سی انگلیاں اٹھائی گئی ہیں، لیکن سوال صرف حکومت کے رویہ تک ہی محدود نہیں۔

جب تک ان پہلوؤں پر روشنی نہیں ڈالی جائے گی، یہ گتھی نہیں سلجھ سکتی۔ بہر حال، بنیادی سوال تو یہ ہی ہے ک حملہ آور کون تھے اور کیا بینظیر بھٹو کی موت کو ٹالا جاسکتا تھا؟

1) لیاقت باغ کے جلسے کی ویڈیو فلموں سے لگتا ہے کہ بینظیر بھٹو ’اوپن ٹارگیٹ‘ تھیں۔ ان کو نشانہ بنانا بظاہر مشکل نہیں تھا۔
تو کیا ان کی سکیورٹی کے لیے اس سطح کے انتظامات کیے گئے تھے جو کراچی کے حملے کے بعد کیے جانے چاہیےتھے؟

2) خود پیپلز پارٹی نے بھی بینظیر بھٹو کی سکیورٹی پر غور کیا ہوگا۔ ان کے اس انداز میں لوگوں میں گھنلنے ملنےکے ممکنہ خطرات کیا پارٹی فورموں میں زیر بحث آئے تھے؟

شیری رحمان کے مطابق انہوں نےگولی کا زخم دیکھا

3) جس جگہ خود کش حملہ آور نےدھماکہ کیا، وہ جلسہ گاہ سے باہر تھی۔ وہاں بینظیر کو رکنا بھی نہیں تھا۔ وہ کون لوگ تھے جن کے نعروں کا جواب دینے کے لیے بینظیر اپنی گاڑی کی سن روف سے باہر نکلیں؟

4) حملہ آور دو تھے یا ایک؟ اور کیا وہ صرف چانس لےرہے تھے؟ اگر بینظیر سن روف سے باہر نہ نکلتیں تو کیا وہ کسی اور موقع کی تلاش میں حملے کا ارادہ فی الحال ترک کر دیتے؟

5) سابق وزیر اعظم کی موت کیسے ہوئی۔ انہیں گولی لگی، بم کا ٹکڑا یا پھر سن روف کا کنڈا جیسا کہ حکومت کا دعوی ہے؟

6) لاش کا پوسٹ مارٹم نہ کیے جانے کی درخواست کس نے کی؟ یا کسی نے کی بھی کہ نہیں؟ اور حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ کس نے کیا کہ پوسٹ مارٹم نہیں کیا جائے گا؟

7) پوسٹ مارٹم نا کرانے کے پیچھے کیا مقاصد کار فرما تھے؟ اگر معاملہ کبھی عدالت میں پہنچتا ہے تو موت کے سبب کا تعین کیسے ہوگا؟ اور اس سے استغاثہ کا مقدمہ کتنا کمزور ہوگا؟

8) محترمہ بھٹو کی موت کی وجہ کے بارے میں حکومت متضاد بیانات کیوں دے رہی ہے؟ یہ ثابت کرنے کی کوشش سے اسے کیا فائدہ پہنچے گا کہ موت گولی لگنے یا بم کا ٹکڑا لگنے سے نہیں ہوئی۔

9) حملے کے چند ہی گھنٹوں کے بعد جائے وقوعہ کو کیوں دھو دیا گیا؟ یہ فیصلہ کس کا تھا؟

10) پیپلز پارٹی کے رہناؤں کی جانب سے متضاد بیانات کیوں آرہے ہیں۔ مخدوم امین فہیم اسی گاڑی میں موجود تھے، انہوں نے کیا دیکھا؟ شیری رحمان نے میت کو غصل کرایا، اگر واقعی بینظیر کے سر میں گولی لگی تھی تو جو لوگ گاڑی میں تھے انہیں کیسے پتا نہیں چلا؟

11) کیا تدفین میں عجلت سے کام لیا گیا؟

12) بینظیر بھٹو کے مداحوں کو آخری دیدار کی اجازت کیوں نہیں دی گئی؟ تدفین سے قبل کس کس نے ان کی شکل دیکھی اور وہ کیا کہتے ہیں؟

13) انٹیلیجنس ایجنسیاں اتنی جلدی بیت اللہ محسود اور ان کے ایک ساتھی کی بات چیت ریکارڈ کرنے میں کیسے کامیاب ہوگئیں؟ اگر انٹیلیجنس ایجنسیاں بیت اللہ محسود کی بات چیت انٹرسیپٹ کرنے کی پوزیشن میں تھیں، تو کیا پہلے کسی بات چیت میں ان کی اس کوشش کا ذکر آیا تھا؟

14) بیت اللہ محسود کی بات چیت سے کہیں یہ واضح طور پر پتہ نہیں چلتا کہ وہ بینظیر بھٹو پر حملے کا ذکر کررہے ہیں۔ کیا یہ ریکارڈنگ پرانی نہیں ہوسکتی؟

15) حکومت کے جن عہدیداران کے خلاف بینظیر بھٹو نے شک ظاہر کیا تھا، ان کے خلاف کیا اب تک کوئی تفتیش کی گئی ہے؟ اگر نہیں تو کیا اب ان کی ہلاکت کے بعد تفتیش نہیں ہونی چاہیے؟

16) بینظیر نے کراچی کے حملے کی بین الاقوامی تفتیش کا مطالبہ کیا تھا، اب حکومت کیوں بیرونی اداروں کی مدد نہیں لیتی تاکہ اس کی ساکھ بحال ہوسکے۔

جب تک ان بنیادی سوالوں کا جواب نہیں ملتا، یہ گتھی الجھتی ہی رہے گی۔

 بینظیر بھٹوقاتل کوکس نےبھیجا؟
اہم بات یہ ہےکہ قاتل کو کس نے اور کیوں بھیجا؟
متضاد دعوے
حکومت کے بیانات میں تضادات کیوں؟
بینظیر آخری لمحات’آخری لمحات‘
محترمہ کو باہر نکلنے سے روکنا ناممکن تھا: مخدوم
بینظیر بھٹو قتلبینظیر بھٹو قتل
غصے کی آگ میں سندھ زیادہ کیوں جل رہا ہے؟
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد