BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 31 March, 2008, 16:22 GMT 21:22 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ٹانک: ’مشکوک‘ شخص کو گولی

ٹانک میں تشدد
ٹانک قبائلی علاقوں میں بدامنی سے متاثر والا ضلع ہے
صوبہ سرحد کے جنوبی ضلع ٹانک میں فوج نے فائرنگ کرکے ایک مشکوک شخص کوہلاک کر دیا ہے۔

ادھر لکی مروت میں نامعلوم افراد نے موبائل فون کی ایک دوکان کو دھماکے سے تباہ کر دیا ہے۔دھماکے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

ٹانک پولیس کے ایک افسر نے بی بی سی کو بتایا کہ پیر کو ٹانک شہر کے مغربی حصے میں فوج کی ایک چیک پوسٹ کے قریب شہر کی طرف سے آنے والے تین مشکوک افراد پر فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں ایک شخص ہلاک جبکہ دو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

انہوں کہا کہ تینوں مشکوک افراد پیدل تھے اور ہلاک ہونے والے شخص کے لاش کے قریب سے ایک پستول بھی برآمد ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص کا نام افسر خان ہے وہ جنوبی وزیرستان کے علاقہ محسود میں جنتہ کا رہائشی تھا۔

لیکن ٹانک میں شہریوں کا کہنا ہے کہ افسر خان ایک عام شہری تھا جس کا دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں تھا۔وہ جنوبی وزیرستان میں فوجی آپریشن کے بعد ٹانک منتقل ہوگیا تھا۔افسر خان کے لاش کو فوج نے ٹانک امن کمیٹی کے حوالے کر دیا ہے۔

اس کے علاوہ ضلع لکی مروت کےگاؤں سرائے نورنگ میں نامعلوم افراد نے ایک موبائل فون کی ایک دوکان میں بارودی مواد سے ایک دھماکہ کیا ہے جس کے نتیجہ میں موبائل کی دوکان مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ پولیس کے مطابق دھماکے سے چھ دوسری دوکانوں کو بھی جزوی نقصان پہنچا ہے۔

یاد رہے کہ ٹانک پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان سے ملحقہ ایک ضلع ہے جہاں پہلے بھی قانون نافذ کرنے والے ادرے پر حملے ہوچکے ہیں۔صوبہ سرحد کے جنوبی اضلاع قبائلی علاقوں میں حالت سے انتہائی متاثر ہیں لیکن ٹانک ان اضلاع میں سب سے زیادہ متاثرہ ضلع ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد