سکیورٹی فورسز پر راکٹوں سے حملہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے جنوبی ضلع ٹانک میں نامعلوم افراد نے شہر میں واقع سکیورٹی فورسز کے ٹھکانوں پر دو درجن سے زیادہ راکٹ داغے ہیں جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔ راکٹ حملوں کے بعد سکیورٹی فورسز نے بھی جوابی کاروائی کی ہے جس سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ ٹانک پولیس کا کہنا ہے کہ جعمہ اور سنچر کی درمیانی رات کو نامعلوم افراد نے ٹانک شہر میں واقع سکیورٹی فورسز کے تین مختلف ٹھکانوں کو راکٹ اور خودکار ہیھتیاروں سے نشانہ بنایا جس سے پولیس لائن کے قریب ڈیورنڈ چیک پر ایک راکٹ گرنے سے پولیس کے دو اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں میں سے ایک اہلکار کو پشاور منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس لائن ایف سی قلعہ ٹانک اور ٹانک کے ضلعی دفاتر پر بھی حملے ہوئے ہیں۔ ادھر جنوبی وزیرستان میں درے محسود قبائل کا ایک ساٹھ رُکنی جرگہ سکاؤٹس فورس کے اہلکاروں کی رہائی میں کامیاب نہ ہوسکا۔ جرگے نے ایک بار پھر سیاسی حکام سے مذا کرات شروع کیے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوبی وزیرستان میں مقامی طالبان نے جرگے پر واضح کیا ہے کہ سکاؤٹس فورس کے اہلکاروں کی رہائی سے پہلے ان کے سات ساتھیوں کو رہا کرنا ہوگا۔ عوامی حلقوں کے مطابق منزئی کے مقام پر جنوبی وزیرستان سے بندوبستی علاقوں میں داخل ہونے والی گاڑیوں کی سخت تلاشی لی جارہی ہے۔ ادھر وانا اور ملحقہ علاقوں میں چار دنوں سے بجلی کی ترسیل منقطع ہوگئی ہے اور آٹے کے بحران نے لوگوں کے مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔ یادرہے کہ جنوبی وزیرستان میں پاکستان پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن بے نظیر بھٹو کے قتل کے بعد سے ہی حالات انتہائی کشدہ ہیں اور بجلی اور آٹے کے بحران نے لوگوں کی ناراضکی میں اضافہ کیا ہے۔ | اسی بارے میں ٹانک: کارروائی جاری تو تعاون ختم05 January, 2008 | پاکستان عدم تعاون،انتخابات کا بائیکاٹ10 December, 2007 | پاکستان فوج نے قبضہ نہیں کیا:کمانڈر ٹانک28 October, 2007 | پاکستان سکیورٹی اہلکاروں، سی ڈی سنٹرپرحملے28 September, 2007 | پاکستان ٹانک کشیدہ، فوج تعینات 13 July, 2007 | پاکستان خوشاب میں تیسرا ری ایکٹر22 June, 2007 | پاکستان سرحد دھماکوں کے تانے دور تک07 June, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||