پی اے خیبر سے جرگے کی ملاقات | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کےقبائلی علاقے جنوبی وزیرستان کے محسود قبائل کا گرینڈ جرگہ خیبر ایجنسی کے پولیٹکل ایجنٹ امیر الدین کے گھر پہنچ گیا ہے جن کے خاندان کے تیرہ افراد گزشتہ ہفتے ایک حملے میں ہلاک ہو گئے تھے۔ ٹانک پولیس کے سربراہ ممتاز زرین نے بی بی سی کو بتایا کہ محسود قبائل کا ایک گرینڈ جرگہ ٹانک سے پندرہ کلومیٹر دور گاؤں جٹئی میں واقعہ امیر الدین کے گھر پہنچ گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جرگے میں محسود قبائل کے عمائدین کے علاوہ مقامی طالبان کمانڈر بیت اللہ محسود کے نمائندے بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جرگہ قبائلی روایت کے مطابق امیر الدین کے گھر پر پچاس دنبے ذبح کرے گا اور بعد میں امیر الدین کے خاندان کے ساتھ خفیہ مذاکرات کیے جائینگے، جس میں گزشتہ ہفتہ ہونے والے اس واقعہ پر بات چیت کی جائے گی جس میں امیر الدین کے دو بھائیوں سمیت تیرہ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ امیر الدین کے کزن شاہ فہدہ نے بی بی سی کو بتایا کہ واقعہ میں ملوث لوگوں کا پتہ چل گیا ہے ’لیکن قبل از وقت بتانا ہمارے لیے بہتر نہیں ہے۔‘ انہوں نے کہا کہ جرگے میں دوسرے محسود قبائل منزائی شمن خیل بلول زائی شامل ہیں اور مقامی طالبان کے نمائندے بھی جرگے میں شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ میں ملوث دو افراد بیت اللہ نے پکڑے ہیں جن کو مقامی طالبان سزا دینگے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتہ پولیٹکل ایجنٹ خیبر ایجنسی کے گھر پر نامعلوم افراد راکٹ اور دستی بموں سے حملہ کیا تھا جس میں تیرہ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ | اسی بارے میں پی اے خیبر کے گھر پر حملہ، تیرہ ہلاک31 May, 2007 | پاکستان ٹانک:حکومت اور طالبان کا اکھاڑا06 June, 2007 | پاکستان بنوں: چوکی پر راکٹ حملہ 01 June, 2007 | پاکستان ٹانک: کرفیو نافذ، فوج طلب17 May, 2007 | پاکستان ٹانک فائرنگ ،6 ہلاک، 15 زخمی16 May, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||