BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 31 May, 2007, 04:19 GMT 09:19 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پی اے خیبر کے گھر پر حملہ، تیرہ ہلاک

ٹانک(فائل فوٹو)
ٹانک میں امن و امان کی خراب صورتحال کے پیش نظر رات کا کرفیو نافذ ہے۔
پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان سے ملحقہ صوبہ سرحد کے ضلع ٹانک میں نامعلوم افراد نے خیبر ایجنسی کے پولیٹکل ایجنٹ کی رہائش گاہ پر راکٹ حملہ کر کے تیرہ افراد کو ہلاک کردیا ہے۔

پی اے خیبر امیرالدین گھر پر نہ ہونے کی وجہ سے محفوظ رہے۔

ٹانک پولیس کے سربراہ ممتاز زرین نے بی بی سی کو بتایا کہ ٹانک شہر سے پندرہ کلومیٹر دور مغرب کی جانب گاؤں جٹئ میں نامعلوم افراد نے خیبر ایجنسی کے پولیٹکل ایجنٹ امیرالدین کے گھر پر رات ایک بجے کے قریب راکٹوں سے حملہ کیا ہے۔

اس حملے میں تیرہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں جن میں دو خواتین، امیرالدین کے بھائی ایس ڈی او، سی اینڈ ڈبلیو اورنگزیب، اور چھوٹے بھائی حسام الدین جو گورنمنٹ کالج لاہور میں زیر تعلیم تھے ہلاک ہوگئے ہیں۔

پولیس کے سربراہ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں خیبر ایجنسی کے آفریدی قبیلے سے تعلق رکھنے والے تین افراد بھی شامل ہیں جو ان کے گھر میں مہمان تھے۔ جبکہ ہلاک ہونے والے دوسرے افراد میں امیرالدین کے رشتہ دار شامل ہیں۔

دو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ جن کو ٹانک سول ہسپتال میں داخل کردیا گیا۔

پولیس کے سربراہ کے مطابق ٹانک پولیس نے تلاشی کا عمل شروع کردیا ہے لیکن ان کے مطابق گاؤں جٹئ جنوبی وزیرستان کے بارڈر پر واقع ہے اور شاید حملہ آور جنوبی وزیرستان میں داخل ہوگئے ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ حملہ گھر کے بہت قریب سے کیا گیا ہے جس میں راکٹوں کے علاوہ دستی بم بھی استعمال کیے گئے ہیں۔

ٹانک میں گزشتہ تین ہفتوں سے حالات انتہائی کشیدہ ہیں۔ سرکاری املاک اور ایف سی کے قلعوں پر راکٹ حملے ایک معمول بن گئے ہیں اور علاقے میں زبردست خوف ہراس پایا جاتا ہے۔ حکومت نے امن و امان کی خراب صورتحال کے پیش نظر رات کا کرفیو نافذ کر رکھا ہے۔

شہریوں نے کیا دیکھا
’ٹانک میدان جنگ کا نقشہ پیش کر رہا تھا‘
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد