BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 18 January, 2008, 07:12 GMT 12:12 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ٹانک میں تلاشی کی بڑی کارروائی

ٹانک میں مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا ہے
صوبہ سرحد کے جنوبی ضلع ٹانک میں سکیورٹی فورسز نے شہر کے مضافاتی گاؤں میں تلاشی کی کارروائی شروع کردی ہے۔

اس کارروائی میں مشکوک گھروں کی تلاشی لی جا رہی ہے اور چار مشتبہ افرد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ادھر جنوبی وزیرستان کے علاقہ محسود میں مختلف ٹھکانوں پر گولہ باری کی گئی ہے۔ اور منزئی کے مقام پر جنوبی وزیرستان جانے والی گاڑیوں کو آٹے سے خالی کرا لیا گیا ہے اور آٹے کو قریبی رہائشیوں میں تقسیم کر دیا گیا۔

ٹانک پولیس کے سربراہ ممتاز زرین نے بی بی سی کو جمعہ کو شہر کے مضافاتی گاؤں گلشن آباد عمرہ اڈہ اور شہر کے بعض علاقوں میں سکیورٹی فورسز نے تلاشی کی کارروائی شروع کی ہے۔

اس کارروائی میں ایک سو اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔ جن میں فوج؛ ایف سی اور پولیس کے جوان شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس سے ایک ہفتہ پہلے ٹانک میں تلاشی کی ایک کارروائی میں پینسٹھ افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔ جن میں سے تیس کو نیک چلنی کی ضمانت پر رہا کردیا ہے۔ جبکہ دوسروں سے پوچھ گچھ جاری ہے۔


اس کے علاوہ جنوبی وزیرستان میں علاقہ محسود پر انا، جنڈولہ اور منزئی سکاؤٹس قلعوں سے گولہ باری کی ہے۔ جس میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے البتہ مقامی لوگوں میں حوف و ہراس پھیل گیا ہے اور بعض لوگوں نے علاقے سے نقل مکانی شروع کی ہے۔

علاقہ تیارزہ سے نورعلی نے بی بی سی کو بتایا کہ علاقے میں اشیائے خوردنوش ختم ہوگئی ہیں۔ لوگ مجبور ہوکر علاقے سے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیرستان کا مسئلہ غریب لوگوں کی بس کی بات نہیں ہے لیکن حکومت نے غریب لوگوں کے لیے راستے بند کر د یئے ہیں۔

ٹانک کے قریب منزئی سے ایک ڈرائیور مقارب نے بی بی سی کو بتایا کہ منزئی کے مقام پر فوج نے وانا جانے والے ایک درجن سے زیادہ ٹرکوں کو آٹے سے خالی کرا کے ڈرائیوروں کو جیل میں بند کردیا۔

اسی بارے میں
طالبان نڈر اور بے باک ہوگئے
16 January, 2008 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد