کامرہ راکٹ حملہ، میس کو نقصان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ پنجاب کے عسکری اہمیت کے حامل شہر کامرہ میں حکام کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد نے جمعرات کی صبح چار راکٹ داغے جن سے ایک فوجی میس کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔حکام کے مطابق کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ ضلعی پولیس افسر طارق حنیف جویا نے بتایا کہ نامعلوم افراد نے شہر کی مختلف اطراف سے یہ حملہ صبح پانچ بجے کے قریب کیا۔ فوجی حکام کے مطابق یہ راکٹ شہری علاقوں میں گرے جن سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ فوجی حکام کے مطابق راکٹوں کی ساخت جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ایک راکٹ قطبہ گاؤں، دوسرا ایروناٹیکل کمپلیکس اور دو نان کمیشنڈ فوجی میس کے قریب گرے ہیں۔ پولیس کے اندازوں کے مطابق یہ راکٹ چھ سے آٹھ کلومیٹر کی دوری سے داغے گئے۔ حکام نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ پاکستان فوج کے ترجمان میجر جنرل اطہر عباس نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے اس حملے پر تبصرہ کرنے سے انکار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کوئی اتنا بڑا یا اہم واقعہ نہیں جس پر باضابطہ بات کی جائے۔ عسکری لحاظ سے اہم شہر کامرہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے تقریبا ساٹھ کلومیٹر کی دوری پر صوبہ سرحد کے قریب واقع ہے اور یہاںں پاکستان فضائیہ کا اڈہ اور ایروناٹیکل کمپلیکس موجود ہے۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ اس شہر پر راکٹوں سے حملہ کیا گیا ہے۔ اس سے قبل گزشتہ ماہ ایک مبینہ خودکش حملہ آور نے کامرہ میں ہی سکول بس کو نشانہ بنانے کی ناکام کوشش کی تھی جس میں نو افراد زخمی ہوئے تھے۔ | اسی بارے میں کامرہ: سکول بس پر خودکش حملہ10 December, 2007 | پاکستان سکیورٹی فورسز پر راکٹوں سے حملہ 12 January, 2008 | پاکستان باجوڑ: راکٹوں سے حملہ، اہلکار اغوا06 December, 2007 | پاکستان فضائیہ کی بیس کے قریب راکٹ حملہ10 November, 2007 | پاکستان بنوں: راکٹ حملے میں آٹھ ہلاک25 July, 2007 | پاکستان بنوں: چوکی پر راکٹ حملہ 01 June, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||