بنوں: راکٹ حملے میں آٹھ ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بنوں سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق شہری آبادی پر رات گئے راکٹ گرنے سے ایک عورت اور دو بچوں سمیت کم سے کم آٹھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق پہلے دو راکٹ داغے گئے جو ایک مکان پر گرے۔ اس واقعہ کے بعد پولیس اور عام شہری وہاں جمع تھے کہ دو اور راکٹ آ گرے۔ اس واقعے میں کم سے کم پینتیس افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں چند پولیس اہلکار بھی بتائے جاتے ہیں جو موقع پر موجود تھے۔ ہسپتال کے ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے زیادہ تر کی حالت تشویشناک ہے۔ خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس نے ایک پولیس آفیسر خواجہ محمد کے حوالے سے بتایا کہ راکٹ دو گھروں، ایک دکان اور ایک مسجد پر گرے۔ جنوبی اضلاع میں پہلے بھی راکٹوں سے حملے ہوئے ہیں لیکن کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کی اور نہ پولیس نے کسی کو نامزد کیا ہے لیکن حکام سے جب بات ہوتی ہے تو وہ مقامی طالبان کا نام لیتے ہیں۔ واضح رہے کہ قبائلی علاقوں کے بعد صوبہ سرحد کے جنوبی اضلاع میں طالبانائزیشن کی ایک لہر آئی ہے جس کا حکومت بھی اعتراف کرتی ہے اور ان علاقہ جات میں راکٹ حملے، سکیورٹی دستوں پر حملے اور اغواء کے واقعات عام سی بات ہوگئے ہیں۔ | اسی بارے میں بنوں پولیس پر میزائل حملہ11 March, 2007 | پاکستان بنوں: اعلیٰ سرکاری افسر اغواء24 April, 2007 | پاکستان بنوں بم دھماکہ، بچہ ہلاک، تین زخمی11 June, 2007 | پاکستان بنوں:اغواء کی ناکام کوشش،1 ہلاک25 June, 2007 | پاکستان بنوں: ’خودکش‘ بمبار ہلاک22 June, 2007 | پاکستان بنوں پولیس پر حملہ،ایک ہلاک09 July, 2007 | پاکستان بنوں: دھماکے میں تین فوجی زخمی14 July, 2007 | پاکستان بنوں: دہشت گردی کے الزام میں قتل15 July, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||