فضائیہ کی بیس کے قریب راکٹ حملہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پشاور سے تقریباٌ پچاس کلومیٹر کے فاصلے پر واقع رسالپور کے علاقے میں نامعلوم افراد نے جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب تین راکٹ داغے جو پاکستانی فضائیہ کی اہم ایئر بیس کے قریب گرے۔ پولیس ذرائع کے مطابق جس جگہ یہ تینوں راکٹ گرے وہاں سے کچھ ہی فاصلے پر پاکستانی فضائیہ کے تربیتی مرکز اور اہم ایئر بیس واقع ہیں ۔ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اطلاعات کے مطابق رات سوا تین بجے کے لگ بھگ پیش آنے والے واقعہ میں ایک راکٹ ایکسپورٹ پراسیسنگ زون کے ایک خالی پلاٹ پر گرا جس سے قریب ہی نصب بجلی کے ایک ٹرانسفارمر کو نقصان پہنچا۔ جبکہ دوسرا راکٹ رسالپور انڈسٹریل اسٹیٹ میں واقع کراؤن لائیٹ فیکٹری کے ہاسٹل پر گرا جس سے ایک کمرے کی چھت متاثر ہوئی۔
تیسرا راکٹ قریبی گاؤں میاں گل کورونہ میں ایک کھیت میں گرا ۔ قریب ہی واقع گھر راکٹ کے دھماکے کے اثرات سے محفوظ رہے ۔ ضلع نوشہرہ کے ایک اعلیٰ پولیس افسر نے بتایا ہے کہ راکٹ تقریباٌ پندرہ کلومیٹر کے فاصلے سے داغےگئے۔ بم کو ناکارہ کرنے کے ماہرین جائے وقوعہ کا معائنہ کر رہے ہیں۔ |
اسی بارے میں ’حملے سے حوصلہ پست نہیں ہوگا‘09 November, 2007 | پاکستان حکومت حامی سرداروں پر حملہ09 November, 2007 | پاکستان باجوڑ میں رات کا کرفیو08 March, 2007 | پاکستان سرحد اسمبلی تحلیل کردی گئی10 October, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||